پیر7؍رجب المرجب 1444ھ 30؍جنوری 2023ء

شاہین شاہ آفریدی نے ٹوئٹر کی پروفائل تبدیل کر دی

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ کی پروفائل پِکچر تبدیل کر دی۔

شاہین شاہ آفریدی نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ کی پروفائل پر لاہور قلندرز کا لوگو لگایا ہے۔

لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی پی ایس ایل 8 کے لیے بھرپور تیاریاں کر رہے ہیں۔

شاہین شاہ آفریدی نے نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں بولنگ اور بیٹنگ کی مشقیں کیں۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کا لاہور میں پریکٹس کے دوران آمنا سامنا ہوگیا۔

انہوں نے مکمل رن اپ اور تیز رفتاری سے بولنگ کی، وہ کپتان بابر اعظم کو بولنگ کراتے رہے ہیں، شاہین شاہ آفریدی نے پاور ہٹنگ کی بھی پریکٹس کی۔

واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ کے میچز 13 فروری کو شروع ہوں گے، لاہور قلندرز کی ٹیم اپنے اعزاز کا دفاع کرے گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.