جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

بلی تھیلے سے باہر آگئی،امریکی صدر نے ہسپتال پربمباری سے اسرائیل کو بری الذمہ قراردے دیا

تل ابیب:امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ غزہ کے ہسپتال میں ہونے والی بمباری میں اسرائیل کا ہاتھ نہیں۔ اپنے دورۂ اسرائیل کے موقع پر جوبائیڈن نے بدھ کے روز دنیا کو یہ باور کرانے کا عزم کیا کہ…

بائیڈن کا دورہ، امریکا کھل کر اسرائیلی جارحیت کی حمایت میں آگیا، سراج الحق

چترال: امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ قابض ریاست اسرائیل فلسطینیوں کی نسل کشی اور جنگی جرائم میں ملوث ہے، امریکی صدر کا ایسے وقت میں اسرائیل کا دورہ جب غزہ میں اسپتالوں اور اسکولوں کو نشانہ بنایا…

اسلام آباد ہائیکورٹ: چیئرمین پی ٹی آئی، نواز شریف کی ضمانت درخواستوں پر سماعت کل ہوگی

اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان اور مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کل ہوگی۔عدالت عالیہ اسلام آباد چیئرمین پی ٹی آئی کی 190 ملین پاؤنڈ منتقلی کیس میں درخواست…

بھارتی شہر بنگلورو کی بلڈنگ میں آتشزدگی، ایک شخص چوتھی منزل سے کود گیا

بھارتی ریاست کرناٹک کے شہر بنگلورو کی 4  منزلہ عمارت کی چھت پر بنے کیفے میں دھماکے کے بعد آگ لگ گئی۔ کیفے میں موجود شخص جان بچانے کے لیے چوتھی منزل سے نیچے کود گیا، خوش قسمتی سے اس کی جان بچ گئی، واقعے کی ویڈیو بھی وائرل ہوگئی ہے۔آگ…

غزہ کے اسپتال پر اسرائیلی حملہ، پاکستان کا اظہار مذمت

دفتر خارجہ کی ترجمان نے کہا ہے کہ جدہ میں او آئی سی کی ایگزیکٹو کمیٹی کے وزارتی اجلاس میں نگراں وزیر خارجہ نے شرکت کی۔ ترجمان کے مطابق نگراں وزیر خارجہ نے اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت کی۔ اجلاس پاکستان اور سعودی عرب نے مشترکہ طور پر…

بنگلورو: پاکستانی کرکٹرز کے ساتھ سیلفی بنوانے کا سلسلہ جاری

پاکستان کرکٹرز کے ساتھ بنگلورو میں سیلفی بنانے والوں کا سلسلہ آج بھی جاری رہا۔چنا سوامی اسٹیڈیم بنگلورو میں کرکٹ فینز پاکستانی کرکٹرز کو دیکھنے کے لیے جمع ہوئے۔اس موقع پر قومی کرکٹرز نے فیز کو آٹو گراف دیے اور سیلفیاں بھی بنوائیں،…

امریکا نے حماس پر نئی پابندیاں لگادیں

امریکا نے حماس پر نئی پابندیوں کا اعلان کر دیا، پابندیاں مبینہ دہشت گردی کے تناظر میں لگائی گئی ہیں۔امریکی محکمہ خزانہ کے مطابق امریکا نے حماس پر دہشت گردی سے متعلق پابندیاں لگائی ہیں، امریکی پابندیوں میں حماس کے 9 افراد اور ایک کمپنی…

پاکستان کے 4 اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق

پاکستان کے 4 اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔نگراں وزیر صحت ندیم جان کے مطابق تمام نمونوں میں ملے وائرس کا تعلق افغانستان میں پولیو وائرس کلسٹر سے ہے۔ نگراں وزیر صحت کا کہنا ہے کہ پاکستان میں اب تک 43 مثبت…

سلیکشن کی سیاست نے جمہوریت کا جنازہ نکال دیا، بلاول بھٹو

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ سلیکشن کی سیاست نے جمہوریت کا جنازہ نکال دیا، کچھ بھی ہوجائے الیکشن کروانا ہوگا۔سانحہ کارساز کی یاد میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ…

اہم میچ کیلئے پاکستان اور آسٹریلیا کی چنا سوامی اسٹیڈیم میں بھرپور ٹریننگ

ورلڈ کپ میں پاکستان ٹیم اپنا ایک اور اہم میچ جمعہ کو آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گی، دونوں ٹیموں نے مقابلے کی تیاری کےلیے چنا سوامی اسٹیڈیم میں بھرپور ٹریننگ سیشنز کیے۔قومی کرکٹ ٹیم کے شاہین آفریدی، عبداللّٰہ شفیق، زمان خان اور سلمان آغا…

پنجاب میں اساتذہ کا احتجاج، راولپنڈی کے 2 ہزار اسکول دس روز سے بند

پنجاب میں جاری اساتذہ کے احتجاج کے باعث راولپنڈی میں تمام سرکاری اسکول گزشتہ دس روز سے بند ہیں، بچے گھروں میں اور والدین پریشان ہیں۔پنجاب حکومت کی جانب سے تعلیمی اداروں کی نجکاری کے فیصلے کے خلاف اساتذہ نے اسکولوں کی تالہ بندی کر دی…

اسرائیل کی حمایت میں امریکا اندھی جانبداری کا مظاہرہ کر رہا ہے، حماس کا بائیڈن کے بیان پر ردعمل

غزہ کے الاہلی اسپتال پر اسرائیلی فوج کے حملے کے بارے میں امریکی صدر جو بائیڈن کے بیان پر حماس کا رد عمل سامنے آگیا ہے۔فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہا کہ امریکا اسرائیل کی حمایت میں اندھی جانبداری کا مظاہرہ کر…

برسلز میں پاکستانی سفیر آمنہ بلوچ کی فلسطینی سفارتخانے آمد، اموات پر اظہار تعزیت

بیلجیئم، لکسمبرگ اور یورپی یونین میں پاکستان کی سفیر آمنہ بلوچ نے فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے آج یورپی دارالحکومت برسلز میں قائم فلسطینی سفارت خانے کا دورہ کیا۔ اس موقع پر پاکستانی سفیر نے فلسطین کے سفیر عبدالرحیم الفرا سے ملاقات کی…

راکٹ حملوں کا خوف، جرمن چانسلر زمین پر لیٹ گئے

حماس کی جانب سے راکٹ حملوں کے بعد اسرائیلی ایئرپورٹ پر جرمن چانسلر اولاف شولز بھی دوسرے لوگوں کے ساتھ زمین پر لیٹ گئے۔اسرائیل کے بن گوریون بین الاقوامی ایئرپورٹ پر اترنے والے جرمن چانسلر  کے ساتھ آیا ہوا ان کا وفد اور صحافی بھی خوف کے…

خستہ حال گھر کی چھت سے لٹکی کرسی لوگوں کی توجہ کا مرکز

امریکی ریاست نیوجرسی کے قصبے ڈینس میں ایک خستہ حال گھر کی منہدم چھت کے بالکل کنارے پر لٹکی ہوئی ایک کرسی لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گئی ہے۔یہاں تک کہ اس حوالے سے سوشل میڈیا پر گروپس بھی بن گئے ہیں۔ روٹ 47 پر واقع ڈینس نامی یہ قصبہ ڈینس ویل…

فلسطینیوں کی بڑی اکثریت حماس نہیں ہے، جو بائیڈن

امریکی صدر جو بائیڈن کا کہنا ہے کہ اسرائیل پر ہونے والے حملے 11 ستمبر کے حملوں سے کئی گنا خوفناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطینیوں کی بڑی اکثریت حماس نہیں ہے۔تل ابیب میں اسرائیلی وزیراعظم سے ملاقات کے بعد پریس کانفرنس میں صدر بائیڈن کا…

نان ایکسپورٹ انڈسٹری کیلئے گیس ٹیرف کا یکساں نظام متعارف کرانے کی تجویز

نان ایکسپورٹ انڈسٹری کے لیے گیس ٹیرف کا یکساں نظام متعارف کرانے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق ٹیرف کا یکساں نظام متعارف کرانے سے نان ایکسپورٹ انڈسٹری کے لیے گیس مہنگی ہو گی۔سوئی سدرن کی نان ایکسپورٹ انڈسٹری کے لیے گیس فی ایم ایم…

امریکا نے جو ہمیں دھمکی دی اس نوعیت کی دھمکی بھٹو کو دی تھی: لطیف کھوسہ

سردار لطیف کھوسہ کا کہنا ہے کہ امریکا نے ہمیں دھمکی دی اس نوعیت کی دھمکی ذوالفقار علی بھٹو کو دی گئی تھی، امریکا نےکہا کہ آپ ایٹمی پروگرام بند کریں مگر بھٹو نے ایسا نہ کیا۔لطیف کھوسہ نے لاہور ہائی کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا ہے…