بدھ 2؍ربیع الثانی 1445ھ18؍اکتوبر 2023ء

امریکا نے جو ہمیں دھمکی دی اس نوعیت کی دھمکی بھٹو کو دی تھی: لطیف کھوسہ

سردار لطیف کھوسہ کا کہنا ہے کہ امریکا نے ہمیں دھمکی دی اس نوعیت کی دھمکی ذوالفقار علی بھٹو کو دی گئی تھی، امریکا نےکہا کہ آپ ایٹمی پروگرام بند کریں مگر بھٹو نے ایسا نہ کیا۔

لطیف کھوسہ نے لاہور ہائی کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا ہے کہ اس طرح ایک وزیرِ اعظم کو گھر بھیجا اور اس کو اب جیل میں ڈال دیا گیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ نے شہباز گِل کے مقدمے میں جو فیصلہ دیا ہے اس نے سب کچھ عیاں کر دیا ہے، سپریم کورٹ نے میڈیا کو تحفظ دیا ہے۔

سردار لطیف کھوسہ کا کہنا ہے کہ خدیجہ شاہ سے امریکا سے پاکستانی وفد نے ملاقات کی، امید ہے اب خدیجہ شاہ کو دوبارہ گرفتار نہیں کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر یاسمین راشد بیمار ہیں وہ جیل میں بیٹھی ہیں، ماضی میں یہ رہائی کے فوری بعد گرفتار کرتے رہے ہیں۔

لطیف کھوسہ کا اسرائیل فلسطین میں جاری جنگ سے متعلق کہنا ہے کہ فلسطین کے معاملے پر مسلمانوں کو غیرت کیوں نہیں آتی، پاکستانی حکومت کو بھی بھرپور مؤقف اختیار کرنا ہو گا۔

انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ امریکا کا وزیرِ خارجہ کہتا ہے کہ میں یہودیوں کا نمائندہ بن کر دورہ کرنے جا رہا ہوں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.