بدھ 2؍ربیع الثانی 1445ھ18؍اکتوبر 2023ء

برسلز میں پاکستانی سفیر آمنہ بلوچ کی فلسطینی سفارتخانے آمد، اموات پر اظہار تعزیت

بیلجیئم، لکسمبرگ اور یورپی یونین میں پاکستان کی سفیر آمنہ بلوچ نے فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے آج یورپی دارالحکومت برسلز میں قائم فلسطینی سفارت خانے کا دورہ کیا۔

اس موقع پر پاکستانی سفیر نے فلسطین کے سفیر عبدالرحیم الفرا سے ملاقات کی اور غزہ میں معصوم انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار تعزیت کیا۔

اس ملاقات میں انہوں نے غزہ میں اسرائیلی جارحیت اور اسپتال پر بمباری کے نتیجے میں ہونے والے جانی نقصان پر دلی رنج و غم کا بھی اظہار کیا۔

انہوں نے فلسطین کے عوام کےلیے پاکستان کی حکومت اور عوام کی جانب سے غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.