بدھ 2؍ربیع الثانی 1445ھ18؍اکتوبر 2023ء

بلی تھیلے سے باہر آگئی،امریکی صدر نے ہسپتال پربمباری سے اسرائیل کو بری الذمہ قراردے دیا

تل ابیب:امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ غزہ کے ہسپتال میں ہونے والی بمباری میں اسرائیل کا ہاتھ نہیں۔

اپنے دورۂ اسرائیل کے موقع پر جوبائیڈن نے بدھ کے روز دنیا کو یہ باور کرانے کا عزم کیا کہ امریکہ اسرائیلیوں سے یکجہتی کرتا ہے اور وہ اس کی پشت پر کھڑا ہے۔

بائیڈن نے بنجمن نیتن یاہو سے ملاقات کے دوران کہا کہ “میں نے جو کچھ دیکھا ہے، اس کی بنیاد پر ایسا لگتا ہے کہ یہ آپ نے نہیں بلکہ دوسری ٹیم نے کیا ہے۔”

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی امریکی صدر نے اسرائیلی حکام کی جانب سے دی گئی بریفنگ کے بعد حماس پر یہ الزام عاید کیا تھا کہ اس نے بچوں کا قتل عام کیا ہے ،بعد ازاں امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کو اس پر معذرت کرنا پڑی تھی۔

جو بائیڈن نے اس بارے میں تفصیلات پیش نہیں کیں کہ انہیں کیوں یقین ہے کہ دھماکہ اسرائیلیوں کی وجہ سے نہیں ہوا۔ حماس کے زیرانتظام غزہ کی وزارت صحت نے کہا کہ اسرائیلی فضائی حملے میں تباہی اور سینکڑوں شہادتیں ہوئیں۔ اسرائیلی فوج نے ملوث ہونے کی تردید کی اور ایک اور عسکریت پسند گروپ فلسطینی اسلامی جہاد کی طرف سے غلط فائر کیے گئے راکٹ کا الزام لگایا۔ تاہم، اس تنظیم نے بھی ذمہ داری سے انکار کیا۔

بائیڈن نے اسرائیل میں رکنے کے بعد اردن کا دورہ کرنا تھا لیکن اسپتال میں دھماکے کے بعد اردن نے اس دورے کو منسوخ کردیاتھا۔

You might also like

Comments are closed.