بدھ 2؍ربیع الثانی 1445ھ18؍اکتوبر 2023ء

پاکستان نے ابابیل ویپن سسٹم کا کامیاب فلائٹ ٹیسٹ کرلیا

راولپنڈی: پاکستان نے بدھ کو ابابیل ویپن سسٹم کی کامیاب فلائٹ ٹیسٹ کرلیا  ۔

انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) نے ایک بیان میں کہا کہ آزمائشی فلائیٹ کا مقصد مختلف ڈیزائن، تکنیکی پیرامیٹرز اور ہتھیاروں کے نظام کے مختلف ذیلی نظاموں کی کارکردگی کا جائزہ لینا تھا۔

اس میں کہا گیا ہے کہ “میزائل سسٹم کا مقصد ڈیٹرنس کو مضبوط بنانا تھا اور کم سے کم قابل اعتبار ڈیٹرنس کی مجموعی تعمیر میں مکمل سپیکٹرم ڈیٹرنس کے آپریشنلائزیشن کے ذریعے خطے میں اسٹریٹجک استحکام کو بڑھانا تھا۔”

لانچنگ کی تقریب میں جنرل ساحر شمشاد مرزا، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی (CJCSC) اور اسٹریٹجک پلانز ڈویژن اور اسٹریٹجک فورسز کمانڈ کے سینئر افسران، اسٹریٹجک تنظیموں کے سائنسدانوں اور انجینئرز نے شرکت کی۔

آئی ایس پی آر نے کہا کہ سی جے سی ایس سی نے ان تمام لوگوں کی تکنیکی صلاحیت، لگن اور عزم کو سراہا جنہوں نے کامیاب ٹیسٹ میں تعاون کیا۔

صدر عارف علوی،سابق وزیراعظم شہباز شریف، سروسز چیفس نے بھی اسٹریٹجک فورسز کے تمام ارکان کو کامیابی پر مبارکباد دی۔

You might also like

Comments are closed.