بدھ 2؍ربیع الثانی 1445ھ18؍اکتوبر 2023ء

نان ایکسپورٹ انڈسٹری کیلئے گیس ٹیرف کا یکساں نظام متعارف کرانے کی تجویز

نان ایکسپورٹ انڈسٹری کے لیے گیس ٹیرف کا یکساں نظام متعارف کرانے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق ٹیرف کا یکساں نظام متعارف کرانے سے نان ایکسپورٹ انڈسٹری کے لیے گیس مہنگی ہو گی۔

سوئی سدرن کی نان ایکسپورٹ انڈسٹری کے لیے گیس فی ایم ایم بی ٹی یو 26 سو روپے کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔

سوئی سدرن کی نان ایکسپورٹ صنعتوں کے لیے گیس قیمت 14 سو روپے تک فی ایم ایم بی ٹی یو مہنگی ہو سکتی ہے۔ 

یکساں نظام ٹیرف متعارف کرانے سے سوئی ناردرن کی نان ایکسپورٹ انڈسٹری کے لیے گیس سستی ہو گی، یکساں نظام ٹیرف سے سوئی نادرن کی انڈسٹری کو گیس فی ایم ایم بی ٹی یو 3340 روپے ملے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سوئی سدرن کی نان ایکسورٹ انڈسٹری کو گیس 3650 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مل رہی ہے، آئی ایم ایف نے بھی ملک بھر کی نان ایکسپورٹ انڈسٹری کے لیے یکساں نظام ٹیرف کے لیے تجویز دی ہے۔

یکساں نظام ٹیرف متعارف کرانے کے لیے سمری آئندہ ای سی سی اجلاس میں پیش کیے جانے کا امکان ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.