جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

اسرائیل کی غزہ کے ’تمام علاقوں میں‘ زمینی کارروائیاں، وار زون میں ’ہسپتال بھی محفوظ مقام نہیں‘

غزہ جنگ: خان یونس میں اب تک کی ’سب سے شدید‘ بمباری، جنگ بندی کا موقع ’ضائع کرنے پر‘ اردوغان کی تنقید،تصویر کا ذریعہGetty Images،تصویر کا کیپشنتازہ حملوں میں زخمی ایک بچی کو خان یونس کے النصر ہسپتال لایا جا رہا ہے2 گھنٹے قبلاسرائیل نے غزہ…

باغ کی سجاوٹ کے لیے پڑا ’دوست‘ 100 سال پرانا بم نکلا جو کبھی بھی پھٹ سکتا تھا

باغ کی سجاوٹ کے لیے پڑا ’دوست‘ 100 سال پرانا بم نکلا جو کبھی بھی پھٹ سکتا تھا،تصویر کا ذریعہJEFFREY EDWARDSمضمون کی تفصیلمصنف, کیتھرن ایونز عہدہ, بی بی سی نیوز 28 منٹ قبلیہ کہانی ایک جوڑے کی ہے جس نے اپنے باغ کی سجاوٹ کے لیے وہاں ایک

سپریم جوڈیشل کونسل: جسٹس عقیل احمد عباسی کی چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نامزدگی کی منظوری

سپریم جوڈیشل کونسل نے جسٹس عقیل احمد عباسی کی بطور چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نامزدگی کی منظوری دے دی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ہوا جس میں چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کی…

پی ٹی آئی کا مرتضیٰ سولنگی کے بیان پر ردعمل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے مرتضیٰ سولنگی کے انٹراپارٹی الیکشن سے متعلق بیان پر ردعمل سامنے آگیا۔ ترجمان پی ٹی آئی نے کہا کہ مرتضیٰ سولنگی کا پی ٹی آئی انٹراپارٹی انتخاب پر سوال اٹھانا جانبدارانہ کردار کا ثبوت ہے۔پی ٹی…

نواز شریف نے بانی پی ٹی آئی سے لاڈلے کا تاج دوبارہ چھین لیا، پلوشہ خان

پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین (پی پی پی پی) کی سینیٹر پلوشہ خان نے کہا ہے کہ نواز شریف نے بانی تحریک انصاف سے لاڈلے کا تاج دوبارہ چھین لیا ہے۔اسلام آباد سے جاری بیان میں پلوشہ خان نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ایک لاڈلے کو شکست دی اب دوسرے…

190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل ریفرنس: 6 ملزمان کے نا قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

احتساب عدالت نے 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل ریفرنس میں مرزا شہزاد اکبر، ضیاء المصطفیٰ نسیم، زلفی بخاری اور فرحت شہزادی سمیت 6 ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔احتساب عدالت نے 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کی آج کی سماعت کا تحریری حکم…

پی سی بی نے 3 پلیئرز کو بگ بیش کھیلنے کی اجازت دیدی

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے 3 پلیئرز کو بگ بیش لیگ (بی بی ایل) کھیلنے کےلیے اجازت نامہ (این او سی) جاری کردیا۔پی سی بی نے اسامہ میر، حارث رؤف اور زمان خان کو بی بی ایل کے لیے این او سی جاری کیا ہے۔ تینوں کھلاڑیوں کو مکمل ایونٹ کے…

نیپرا کا کےالیکٹرک سمیت تمام تقسیم کار کمپنیوں کےخلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ

بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کیخلاف اوور بلنگ پر نیشنل پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کی انکوائری کمیٹی کی تحقیقات مکمل ہوگئی۔اعلامیے کے مطابق نیپرا نے کےالیکٹرک سمیت تمام تقسیم کار کمپنیوں کےخلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔ نیپرا…

چمن : پشتون تحفظ مومنٹ کے سربراہ منظور پشتین گرفتار

چمن میں پشتون تحفظ مومنٹ (پی ٹی ایم) کے سربراہ منظور پشتین کو گرفتار کرلیا گیا۔ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ پولیس، لیویز اور ایف سی باب چمن کے قریب معمول کی چیکنگ کر رہے تھے، منظور پشتین کے ساتھ مسلح افراد نے گاڑی روکنے کے بجائے اہلکاروں پر…

سلیکشن کمیٹی کی ڈومیسٹک کنٹریکٹس کیلئے ابتدائی مشاورت

قومی سلیکشن کمیٹی نے ڈومیسٹک کنٹریکٹس کے لیے ابتدائی مشاورت کرلی۔کراچی میں قومی سلیکشن کمیٹی کا باضابطہ اجلاس چیف سلیکٹر وہاب ریاض کی سربراہی میں ہوا۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں قائد اعظم ٹرافی اور قومی ٹی20 کی پرفارمنس پر غور کیا گیا، اس…

پی ایس ایل 9 ڈرافٹ: غیر ملکی کھلاڑیوں کی ابتدائی فہرست تیار

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 9 کے ڈرافٹ کے سلسلے میں غیر ملکی کھلاڑیوں کی ابتدائی فہرست تیار کرلی گئی۔ پی ایس ایل 9 کے ڈرافٹ میں انگلینڈ کے ڈیوڈ ملان، جیمی اوورٹن، ڈیوڈ ویلی اور ریس ٹوپلی پلاٹینئم کیٹیگری میں شامل ہیں۔ بنگلادیش کے شکیب…

انٹرنیشنل اسکوائش چیمپئن، پاکستان کے نور زمان اور مصر کی آمنہ نے جیت لی

اسلام آباد میں کھیلی گئی چیف آف دی ایئر اسٹاف انٹرنیشنل اسکواش چیمپئن شپ پاکستان کے نور زمان اور مصر کی آمنہ ال ریحانی نے جیت لی۔مہمان خصوصی ایئر مارشل عرفان احمد نے ایونٹ کے اختتام پر کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔اسلام آباد میں…

بابر اعظم کے ساتھ بیٹنگ کرنے کی خواہش ہے، محمد ہریرہ

نوجوان کرکٹر محمد ہریرہ نے کہا ہے کہ بابر اعظم کے ساتھ بیٹنگ کرنے کی خواہش ہے۔جیو نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے محمد ہریرہ کا کہنا تھا کہ شعیب ملک کی رہنمائی میں بہت کچھ سیکھنے کو مل رہا ہے۔قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شعیب ملک نے اپنے…

اسرائیلی فوج کی فلسطینی صحافیوں پر ٹینکوں سے فائرنگ، ویڈیو سامنے آگئی

غزہ میں اسرائیلی فوج نے صحافی پر ٹینکوں سے فائرنگ کردی، جس کی ویڈیو بھی سامنے آگئی۔اسرائیلی ٹینکوں نے غزہ میں صحافیوں اور فوٹوگرافروں پر گولیاں برسائی ہیں، تاہم وہ محفوظ رہے۔ فلسطینی صحافی معتز عزیزہ نے اسرائیلی فوج کے ٹینکوں سے فائرنگ…

کراچی: پانی کے ٹینک میں ڈوب کر 4 سالہ بچی جاں بحق

کراچی کے علاقے منگھوپیر میں پانی کے ٹینک میں ڈوب کر 4 سال کی بچی نبیلہ جاں بحق ہوگئی، بچی کی لاش اسپتال منتقل کردی گئی۔پولیس کے مطابق حادثہ منگھوپیر بند مراد کے قریب پیش آیا۔پولیس کا بتانا ہے کہ اہلخانہ کے دیے گئے بیان کے مطابق بچی پانی…

پشاور: غیر ملکی سیاح کی مبینہ خودکشی، خط بھی سامنے آگیا

پشاور میں غیر ملکی سیاح نے مبینہ طور پر خودکشی کرلی، جس کا خط بھی سامنے آگیا، وہ 18 اکتوبر کو باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے پشاور پہنچا تھا۔پولیس کے مطابق علاقہ مراد آباد میں اطالوی شہری نے مبینہ طور پر خود کشی کرلی۔غیر ملکی سیاح کی…

نگران کابینہ کے پی کا اجلاس 6 دسمبر کو طلب

خیبر پختون خوا کی نگراں کابینہ کا اجلاس بدھ 6 دسمبر کو صبح ساڑھے 10 بجے طلب کر لیا گیا۔مالاکنڈ لیویز فورس کو پولیس میں ضم کرنے کی منظوری اجلاس کے ایجنڈے میں شامل کی گئی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ لیویز فورس کو پولیس میں ضم کرکے ضلع مالاکنڈ…

الیکشن کمیشن کو 2 دن میں مطلوبہ فنڈز جاری کر دیے جائیں گے: وزارتِ خزانہ

وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کو ایک سے 2 دن میں مطلوبہ فنڈز جاری کر دیے جائیں گے۔ایک بیان میں وزارت خزانہ نے بتایا کہ الیکشن کمیشن جتنے فنڈز مانگے گا جاری کر دیے جائیں گے، الیکشن کمیشن کی طرف سے 14نومبر کو فنڈز کی فراہمی کے لیے…

قوم ہمیں بھرپور مینڈیٹ دے گی، رانا ثناء اللّٰہ

مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا ہے کہ ہم ملک کو اس بحران سے نکالیں گے، قوم ہمیں بھرپور مینڈیٹ دے گی۔رانا ثناء اللّٰہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ تمام امیدواروں نے بڑے ڈسپلن کا مظاہرہ کیا، سب امیدوارں نے اپنے حق کی بات کی، کسی…

ندیم پولانی سینئر نائب صدر استحکامِ پاکستان پارٹی کراچی مقرر

استحکامِ پاکستان پارٹی کے رہنما ندیم پولانی کو کراچی ڈویژن کا سینئر نائب صدر مقرر کر دیا گیا۔استحکامِ پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کی سندھ میں صوبائی و ڈویژنل تنظیم پر عہدے دار مقرر کر کے توٹیفکیشن بھی جاری کر دیا۔جاری کردہ نوٹیفکیشن کے…