جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

تحریک انصاف کا انٹرا پارٹی الیکشن ایک ٹوپی ڈراما ہے، پرویزخٹک

پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرین (پی ٹی آئی پی) کے سربراہ پرویز خٹک نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا انٹرا پارٹی الیکشن ایک ٹوپی ڈرامہ ہے، جو لوگوں کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے برابر ہے، عوام 8 فروری کو ہونے والے انتخابات…

ترجمان امریکی قونصل خانہ ہیتھر مرفی نے سندھی لباس زیب تن کرلیا

سندھی ثفافت کے دن پر ترجمان امریکی قونصل خانہ ہیتھر مرفی نے سندھی لباس زیب تن کرلیا۔ ترجمان امریکی قونصل خانہ ہیتھر مرفی نے سندھی ثقافی دن پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ آج کے دن کی تمام سندھ کے رہائشیوں کو مبارک باد دیتی ہوں،  اس موقع پر…

دہشت گرد پاکستان کی معاشی ترقی روکنا چاہتے ہیں، مریم نواز

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہے کہ دہشت گرد پاکستان کو معاشی ترقی سے روکنا چاہتے ہیں۔لاہور سے جاری بیان میں مریم نواز نے چلاس میں بس پر فائرنگ کی مذمت کرتے ہوئے شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا اور متاثرہ خاندانوں سے…

سیاسی انتقام ہار گیا اب معاشی بدحالی کو شکست دیں گے، شہباز شریف

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سیاسی انتقام ہار گیا ہے، اب مہنگائی اور معاشی بدحالی کو شکست دینی ہے۔لاہور میں شہباز شریف سے پارٹی رہنماؤں، سابق ارکان قومی اور صوبائی اسمبلی نے ملاقاتیں کیں۔ اس موقع…

دانیال عزیز کوعلاقائی سیاسی معاملہ ٹی وی پر نہیں لانا چاہیے تھا، خواجہ سعد رفیق

مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ دانیال عزیز ہمارے دوست ہیں، انہیں پارٹی لیڈر شپ کے سامنے شکایت کا حق حاصل ہے۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ دانیال عزیز ہمارے دوست ہیں…

’پیار سے محروم‘ تِلوں والا گنجا صحرائی چھچھوندر جو کینسر کے علاج میں مدد دے سکتا ہے

’پیار سے محروم‘ تِلوں والا گنجا صحرائی چھچھوندر جو کینسر کے علاج میں مدد دے سکتا ہے،تصویر کا ذریعہAlamyمضمون کی تفصیلمصنف, فرینکی ایڈکِنز عہدہ, بی بی سی فیچرز53 منٹ قبلگنجے صحرائی تل والے چھچھوندر بڑھاپے کے تسلیم شدہ اصولوں کے خلاف مزاحمت

صوابی: شیر افضل مروت سمیت 21 پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنوں کیخلاف مقدمہ درج

تحریک انصاف کے وکیل شیر افضل مروت سمیت پی ٹی آئی کے 21 مقامی رہنماؤں اور کارکنوں کے خلاف صوابی میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔پولیس کے مطابق دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر مقدمہ تھانہ صوابی کے ایس ایچ او کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔اس حوالے سے سے…

پیرس میں چاقو اور ہتھوڑے کے حملے میں 1 شخص ہلاک، 2 زخمی

فرانس کے دارالحکومت پیرس میں چاقو اور ہتھوڑے کے حملے میں ایک شخص ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے جبکہ ملزم کو انسدادِ دہشت گردی پراسیکیوشن نے پکڑ لیا۔ہفتے کو رات گئے پیرس میں ایفل ٹاور سے کچھ فاصلے پر کئی راہگیروں پر حملہ کیا گیا تھا۔قومی انسدادِ…

ہم نے معاشرے کی گندگی کو صاف کرنا ہے: آئی جی سندھ

آئی جی سندھ رفعت مختار راجہ کا کہنا ہے کہ ہم نے معاشرے کی گندگی کو صاف کرنا ہے۔ کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رفعت مختار راجہ نے کہا کہ ہم پولیس وردی پہن کر بھی خدمت کرتے ہیں اور ٹوپی اجرک پہن کر بھی خدمت کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم…

سربراہ ڈبلیو ایچ او نے غزہ کے اسپتال کا دورہ کرنے کے بعد کیا کہا؟

عالمی ادارۂ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے سربراہ ڈاکٹر ٹیڈروس ایڈہینوم نے کہا ہے کہ غزہ کے اسپتالوں کی صورتِ حال ناقابل تصور ہے۔غزہ کے اسپتال کے دورے کے بعد اظہارِ خیال کرتے ہوئے ڈاکٹر ٹیڈروس ایڈہینوم نے کہا کہ جنوبی غزہ میں انصر اسپتال کے…

دنیا کا سب سے قدیم اور بڑا دستی کلہاڑا سعودی عرب سے دریافت

سعودی عرب سے دنیا کا سب سے قدیم اور بڑا دستی کلہاڑا دریافت ہوا ہے۔ماہرین آثار قدیمہ نے سعودی عرب سے ایک قدیم دستی کلہاڑا دریافت کیا ہے جس کے بارے میں ان کا ماننا ہے کہ یہ دنیا کا سب سے بڑا دستی کلہاڑا ہے۔ایک بین الاقوامی تحقیقی ٹیم نے اس…

چلاس میں بس پر فائرنگ، جاں بحق افراد کی نمازِ جنازہ ادا

شاہراہِ قراقرم پر مسافر بس پر فائرنگ سے جاں بحق افراد کی نمازِ جنازہ جی بی اسکاؤٹ ونگ میں ادا کردی گئی۔ نمازِ جنازہ میں وزیرِ اعلیٰ گلگت بلتستان گلبر خان اور فورس کمانڈر کاشف خلیل سمیت دیگر افراد نے شرکت کی۔ حکام کا کہنا ہے کہ ضلع میں…

سپریم کورٹ میں سیڑھیوں سے گر کر پولیس کانسٹیبل جاں بحق

سپریم کورٹ میں سیڑھیوں سے گر کر پولیس کانسٹیبل جاں بحق ہوگیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ پولیس کانسٹیبل محمد ریاض سیڑھیاں چڑھ رہا تھا کہ چکر آنے پر گر گیا، پولیس کانسٹیبل کے سر پر چوٹ آئی اور موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ لاش کو…

امریکا میں گزشتہ ہفتے فائرنگ سے زخمی ہوئے 3 میں سے ایک فلسطینی معذور ہوگیا

امریکی ریاست ورمونٹ کے شہر برلنگٹن میں گزشتہ ہفتے فائرنگ میں زخمی ہونے والا فلسطینی طالب علم مفلوج ہوگیا، ہشام کی والدہ کے مطابق ہشام کو ریڑھ کی ہڈی میں گولی لگی تھی۔والدہ کے مطابق اس گولی کی وجہ سے انہوں نے پہلے بھی خدشہ ظاہر کیا تھا کہ…

جاپان کا جعلی ویزا، کراچی سے مونٹی نیگرو جاتے ہوئے مسافر گرفتار

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے امیگریشن سیل کے عملے نے کراچی ایئر پورٹ سے ایک مسافر کو مونٹی نیگرو جاتے ہوئے جعلسازی پر گرفتار کرلیا ہے۔ ایف آئی اے امیگریشن کے مطابق مسافر توصیف احمد پاکستانی پاسپورٹ پر کراچی سے مونٹی نیگرو جا رہا…

پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان سرمایہ کاری کے طریقوں پر اتفاق ہو گیا: مرتضیٰ سولنگی

نگراں وزیرِ اطلاعات مرتضیٰ سولنگی کا کہنا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان سرمایہ کاری کے طریقوں پر اتفاق ہو گیا۔ایک بیان میں مرتضیٰ سولنگی نے کہا ہے کہ خلیج تعاون کونسل کے ساتھ آزاد تجارتی معاہدے کی توثیق کی راہ ہموار ہو گئی…

گلگت بلتستان کا امن سبوتاژ کرنیکی کوشش کامیاب نہیں ہونے دینگے، نگراں وزیراعظم

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے چلاس میں مسافر بس پر فائرنگ کی شدید مذمت کی ہے۔اس واقعے سے متعلق اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کا امن سبوتاژ کرنے کی مذموم کوشش کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔نگراں وزیراعظم نے شہداء اور…

پاکستان اور امریکا کے درمیان متعدد معاملات پر مشاورت جاری ہے: ترجمان دفتر خارجہ

دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ کا کہنا ہے کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان متعدد معاملات پر مشاورت جاری ہے۔ایک بیان میں ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ مشاورتی عمل کو آگے بڑھانے کے لیے دوروں کا تبادلہ بھی ہوتا ہے، آنے والے دنوں میں اہم…

پاکستان کی آرزو نے ساتویں ساؤتھ ایشین کراٹے چیمپئن شپ میں گولڈ میڈل جیت لیا

ساتویں ساؤتھ ایشین کراٹے چیمپئن شپ میں پاکستان کی آرزو نے گولڈ میڈل جیت لیا۔نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو میں ساتویں ساؤتھ ایشین کراٹے چیمپئن شپ میں پاکستان کی آرزو نے 66 کے جی کلاس میں گولڈ میڈل جیتا۔انہوں نے پہلی فائٹ میں بھارت اور فائنل…

ن لیگ نے لاہور کو ہی پاکستان سمجھ لیا ہے: شرجیل میمن

پیپلز پارٹی کے رہنما شرجیل میمن نے ن لیگ کی تنقید پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ن لیگ نے لاہور کو ہی پاکستان سمجھا ہوا ہے۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ پیپلز پارٹی میرٹ پر اپنی کارکردگی دکھا سکتی ہے، غلط طریقے یا…