جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

سلیکشن کمیٹی کی ڈومیسٹک کنٹریکٹس کیلئے ابتدائی مشاورت

قومی سلیکشن کمیٹی نے ڈومیسٹک کنٹریکٹس کے لیے ابتدائی مشاورت کرلی۔

کراچی میں قومی سلیکشن کمیٹی کا باضابطہ اجلاس چیف سلیکٹر وہاب ریاض کی سربراہی میں ہوا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں قائد اعظم ٹرافی اور قومی ٹی20 کی پرفارمنس پر غور کیا گیا، اس دوران ڈومیسٹک کنٹریکٹس کےلیے ابتدائی مشاورت بھی کی گئی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں نیوزی لینڈ سے سیریز کےلیے عبوری اسکواڈ قومی ٹی20 کے بعد فائنل کیا جائے گا۔

قومی سلیکشن کمیٹی کے اجلاس میں وہاب ریاض، توصف احمد اور وسیم حیدر شریک ہوئے جبکہ چیف سلیکٹر کے مشیر کامران اکمل اور راؤ افتخار بھی اس موقع پر موجود تھے۔

اجلاس میں وجاہت اللّٰہ واسطی خراب طبیعت کی وجہ سے شریک نہیں ہوئے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.