جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

امریکی سینیٹ کا یوکرین اور اسرائیل کیلئے مزید اربوں ڈالر کی ہنگامی امداد دینے سے انکار

امریکی سینیٹ نے یوکرین اور اسرائیل کے لیے مزید اربوں ڈالر کی ہنگامی امداد دینے سے انکار کردیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق یوکرین اور اسرائیل کی امداد کے حق میں 49 اور مخالفت میں 51 ووٹ پڑے جبکہ 100 رکنی ایوان میں بل منظور ہونے کے لیے 60 ووٹ درکار تھے۔

رپورٹس کے مطابق سابق صدارتی امیدوار بننے کے خواہش مند سینیٹر برنی سینڈرز نے بھی بل کی مخالفت میں ووٹ دیا۔

سینیٹر برنی سینڈرز نے اسرائیلی فوجی کارروائی کو غیر انسانی عمل بھی قرار دیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق 110 ارب ڈالر امدادی بل میں اسرائیلی فوجی کارروائی کے لیے 14 ارب ڈالر مختص تھے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.