جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

بابر اعظم کے ساتھ بیٹنگ کرنے کی خواہش ہے، محمد ہریرہ

نوجوان کرکٹر محمد ہریرہ نے کہا ہے کہ بابر اعظم کے ساتھ بیٹنگ کرنے کی خواہش ہے۔

جیو نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے محمد ہریرہ کا کہنا تھا کہ شعیب ملک کی رہنمائی میں بہت کچھ سیکھنے کو مل رہا ہے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شعیب ملک نے اپنے بھتیجے محمد ہریرہ کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ دوسرے کم عمر ترین ٹرپل سنچری بنانے والے کھلاڑی بننے پر مجھے تم پر فخر ہے

انہوں نے بتایا کہ شعیب ملک جیسی فٹنس اور ان کے مائنڈ سیٹ سے کھیلنے کی کوشش کرتا ہوں۔

محمد ہریرہ کا کہنا تھا کہ دونوں فارمیٹ میں اوپر کے تین نمبرز پر ہی کھیلتا ہوں۔ 

انہوں نے یہ بھی کہا کہ کین ولیمسن، بابر اعظم، روہت شرما اور ویرات کوہلی کو فالو کرتا ہوں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.