جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

بنگلادیش کے مشفق الرحیم ہاتھ سے گیند روکنے پر آؤٹ قرار

بنگلادیش کے مشفق الرحیم نیوزی لینڈ کے خلاف میرپور ٹیسٹ کے پہلے دن ’آبسٹرکٹنگ دی فیلڈ‘ پر آؤٹ قرار دے دیے گئے۔

بنگلادیش اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میرپور ڈھاکا میں کھیلا جارہا ہے۔

میرپور ڈھاکا میں کھیلے جارہے اس میچ میں اسپنرز فرینڈلی وکٹ پر بنگلادیش کی ٹیم 172 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

میچ کے پہلے روز بنگلادیش کے مشفق الرحیم غیر معمولی انداز میں فیلڈنگ میں مداخلت کے مرتکب پائے گئے۔

مشفق الرحیم نے گیند کھیلنے کے بعد اسے اپنے ہاتھ سے روکا تو نیوزی لینڈ کے کھلاڑیوں کی اپیل پر فیلڈ امپائر نے آبسٹرکٹنگ دی فیلڈ آؤٹ کے لیے فیصلہ تھرڈ امپائر کو بھیجا۔

تھرڈ امپائر نے مشفق الرحیم کو جان بوجھ کر گیند روکنے پر آؤٹ قرار دیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.