جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

القسام کی اسرائیلی ٹینکوں کو راکٹوں سے نشانہ بنانے کی ویڈیو

فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ نے شجاعیہ میں اسرائیلی ٹینکوں اور گاڑیوں کو راکٹوں سے نشانہ بنایا۔

فلسطینی میڈیا کے مطابق القسام نے اسرائیلی ٹینکوں کو نشانہ بنانے کی ویڈیو جاری کردی۔

معصوم فلسطینی بچوں کی اپنے والد کے جنازے پر کھڑے ہوکر انہیں الوداع کہنے کی ویڈیو سامنے آئی ہے، جسے دیکھ کر ہر آنکھ اشکبار ہوگئی ہے۔

القسام بریگیڈ کی جاری کردہ ویڈیو میں اسرائیلی گاڑیوں میں لگی آگ نظر آرہی ہے۔

دوسری جانب اسرائیلی فوج نے غزہ پر دو ماہ میں دس ہزار فضائی حملے کیے اور  حملے مزید تیز کرنے کا اعلان بھی کردیا۔

 شمالی، جنوبی غزہ کے رہائشی علاقوں، اقوام متحدہ کے شیلٹرز پر اسرائیلی فوج کی جانب سے بمباری کی گئی، جبالیا کیمپ پر بمباری سے عرب صحافی کے خاندان کے 21 افراد شہید کردیے۔

عارضی جنگ بندی کے ختم ہونے کے بعد سے صرف 5 روز میں 1200 سے زیادہ فلسطینیوں کو شہید کر دیا گیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.