جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

عوام کی عدالت سے خوفزدہ لوگ انتخابات نہیں چاہتے، فیصل کریم کنڈی

پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکریٹری اطلاعات فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ عوام کی عدالت سے خوفزدہ لوگ انتخابات نہیں چاہتے ہیں۔

اسلام آباد سے جاری بیان میں فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں مولانا فضل الرحمان کی حکومت ہے، پھر بھی پتہ نہیں وہ کونسا ساز گار ماحول چاہتے ہیں۔

سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کرپشن مقدمات میں وفاقی اینٹی کرپشن عدالت میں پیش نہیں ہوسکتے۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی فتح اور بلاول بھٹو کی مقبولیت سے مخالفین پریشان ہیں، عوام کی عدالت سے خوفزدہ لوگ انتخابات نہیں چاہتے۔

فیصل کریم کنڈی نے مزید کہا کہ کبھی معیشت کا رونا روتے ہیں کبھی سردی کا، اب حالات کا رونا رو رہے ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے بینظیر بھٹو کی شہادت کے باوجود انتخابات ملتوی کرنے کی مخالفت کی تھی۔

پی پی ترجمان نے یہ بھی کہا کہ ملک سنگین مشکلات کا شکار ہے، مشکلات سے نکلنے کا واحد راستہ انتخابات ہیں۔ قوم کو یقین ہے چیف جسٹس عام انتخابات کے عمل کو یقینی بنائیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.