جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

پی ٹی آئی کا مرتضیٰ سولنگی کے بیان پر ردعمل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے مرتضیٰ سولنگی کے انٹراپارٹی الیکشن سے متعلق بیان پر ردعمل سامنے آگیا۔ 

ترجمان پی ٹی آئی نے کہا کہ مرتضیٰ سولنگی کا پی ٹی آئی انٹراپارٹی انتخاب پر سوال اٹھانا جانبدارانہ کردار کا ثبوت ہے۔

پی ٹی آئی ترجمان نے مزید کہا کہ نگراں حکومت کی واحد آئینی ذمہ داری منصفانہ اور شفاف انتخابات کا انعقاد ہے۔

نگراں وفاقی وزیر برائے اطلاعات مرتضیٰ سولنگی کا کہنا ہے کہ نگراں حکومت کوئی ریگولر اپائنٹمنٹ نہیں کرسکتی، نگراں حکومت یہ بھی نہیں کرسکتی کہ کوئی ادارہ بند ہوجائے۔

انکا یہ بھی کہنا تھا کہ مرتضیٰ سولنگی کسی جماعت کے اندرونی معاملات پر بیان بازی کا آئینی و اخلاقی جواز نہیں رکھتے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ تحریک انصاف ملک میں آئین و جمہوریت کی علمبردار واحد سیاسی جماعت ہے، پاکستان تحریک انصاف نے سیاست میں موروثیت کے تصور کو مسترد کیا۔

ترجمان پی ٹی آئی کے مطابق نگراں حکومت پی ٹی آئی کو انتخابی عمل سے باہر رکھنے کےلیے الیکشن کمیشن کی معاونت کر رہی ہے۔ نگراں حکومت انتخابات اور مساوی ماحول فراہم کرنے میں بری طرح ناکام ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.