جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

سرفراز اور سعود کی مبینہ تکرار، ترجمان کرکٹ ٹیم کا بیان آگیا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے تجربہ کار وکٹ کیپر بیٹر سرفراز احمد اور نوجوان بیٹر سعود شکیل کے درمیان کینبرا میں پریکٹس سیشن کے دوران مبینہ طور پر تکرار ہوئی جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔ 

دونوں نے پریکٹس سیشن کے دوران ایک دوسرے پر زبانی وار کیے۔

پہلے روز بنگلادیش کے مشفق الرحیم غیر معمولی انداز میں آبسٹرکٹنگ دی فیلڈ پر آؤٹ قرار دے دیے گئے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کینبرا میں چار روزہ میچ کھیل رہی ہے، جہاں پریکٹس سیشن کے دوران سابق کپتان سرفراز احمد اور بیٹر سعود شکیل کے درمیان مبینہ تکرار ہوئی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو پر ترجمان کرکٹ ٹیم کا کہنا ہے کہ سرفراز اور سعود مذاق میں ٹرینر کے بارے میں گفتگو کر رہے تھے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ بحث والی کوئی بات نہیں تھی۔ دونوں میں احترام والا رشتہ ہے، اختلافات کی باتیں بےبنیاد ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.