جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

روس سعودیہ تعلقات 7 برس میں غیر معمولی سطح پر پہنچے ہیں، ولادیمیر پیوٹن

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ 7 برس میں روس سعودی عرب تعلقات غیر معمولی سطح پر پہنچ گئے ہیں۔

صدر پیوٹن نے ان خیالات کا اظہار ریاض میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات میں کیا۔

انہوں نے سعودی عرب مدعو کرنے پر ولی عہد کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ روس سعودی عرب دوستانہ تعلقات کو بڑھنے سے کوئی نہیں روک سکتا۔

ولادیمیر پیوٹن نے مزید کہا کہ 7 برسوں میں روس سعودی عرب تعلقات غیرمعمولی سطح پر پہنچے ہیں، ہماری اگلی ملاقات ماسکو میں ہونی چاہیے۔

اُن کا کہنا تھا کہ روس اور سعودی عرب کے تعلقات میں پیشرفت کےلیے شاہ سلمان کے شکر گزار ہیں، سیاسی، تجارتی، انسانی امور میں روس سعودی عرب تعلقات اچھے اور مستحکم ہیں۔

صدر پیوٹن نے یہ بھی کہا کہ خطےمیں جو کچھ ہو رہا ہے، اس پر ہم سب کو بات چیت کرنی چاہیے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.