جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

آگ کی اطلاع پر 1 منٹ میں فائر اسٹیشن سے 2 گاڑیاں روانہ کیں، چیف فائر آفیسر

چیف فائر آفیسر کراچی اشتیاق احمد خان نے کہا ہے کہ آگ کی اطلاع ملنے پر 1 منٹ میں فائر اسٹیشن 2 گاڑیاں روانہ کیں۔

میڈیا سے گفتگو میں اشتیاق احمد نے کہا کہ  آگ کی اطلاع 5 بج کر41 منٹ پر ملی اور 5 بج کر 42 منٹ پر فائر اسٹیشن سہراب گوٹھ سے 2 گاڑیوں کو روانہ کیا۔

آگ نے قریبی دکانوں کو لپیٹ میں لے لیا، فائر بریگیڈ کی 3 گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ آگ کی شدت کے پیش نظر شہر بھر سے گاڑیاں طلب کیں۔

چیف فائر آفیسر نے یہ بھی کہا کہ آگ عمارت کی چوتھی منزل تک پھیلی، جس پر قابو پالیس ہے، تاہم کولنگ کا عمل جاری ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.