جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

ندیم پولانی سینئر نائب صدر استحکامِ پاکستان پارٹی کراچی مقرر

استحکامِ پاکستان پارٹی کے رہنما ندیم پولانی کو کراچی ڈویژن کا سینئر نائب صدر مقرر کر دیا گیا۔

استحکامِ پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کی سندھ میں صوبائی و ڈویژنل تنظیم پر عہدے دار مقرر کر کے توٹیفکیشن بھی جاری کر دیا۔

جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق آئی پی پی سندھ کے کراچی ڈویژن کے ندیم پولانی کو سینئر نائب صدر، جاوید جیلانی کو نائب صدر، رضوان خان کو جنرل سیکریٹری مقرر کردیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق مسرت شاہ ویمن ونگ سندھ کی جنرل سیکریٹری مقرر ہوگئیں۔

آئی پی پی سندھ کے صدر محمود مولوی نے امید کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نئے عہدیدار اپنی ذمے داری کے ساتھ پارٹی کی مضبوطی کے لیے محنت کریں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.