جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

ایم کیو ایم کی چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات کا اندرونی احوال سامنے آگیا

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے وفد کی چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات کا اندرونی احوال سامنے آگیا۔

ایم کیو ایم پاکستان کے وفد نے عام انتخابات 2024ء کی حلقہ بندیوں پر تحفظات پر چیف الیکشن کمشنر سے اسلام آباد میں ملاقات کی۔

ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم نے ملیر، کیماڑی، بلدیہ اور کورنگی کے حلقوں پر اعتراضات چیف الیکشن کمشنر کے سامنے رکھے۔

ذرائع کے مطابق دوران ملاقات ایم کیو ایم نے دیہی آبادی کے ساتھ شہری حصے کو ملانے کے اعتراضات بھی رکھے۔

ذرائع کے مطابق حلقہ بندیوں کے معاملے پر ایم کیو ایم نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں پٹیشن داخل کرنے پر غور شروع کردیا ہے۔

ایم کیو ایم وفد نے کہا کہ صوبائی الیکشن کمشنر کے ہوتے ہوئے الیکشن شفاف نہیں ہوسکتے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.