جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

انٹرنیشنل اسکوائش چیمپئن، پاکستان کے نور زمان اور مصر کی آمنہ نے جیت لی

اسلام آباد میں کھیلی گئی چیف آف دی ایئر اسٹاف انٹرنیشنل اسکواش چیمپئن شپ پاکستان کے نور زمان اور مصر کی آمنہ ال ریحانی نے جیت لی۔

مہمان خصوصی ایئر مارشل عرفان احمد نے ایونٹ کے اختتام پر کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔

اسلام آباد میں کھیلی گئی چیف آف دی ایئر اسٹاف انٹرنیشنل اسکواش چیمپئن شپ میں خواتین کیٹیگری کا فائنل دونوں مصری کھلاڑیوں کے درمیان تھا، جس میں آمنہ ال ریحانی نے نادین الحمامی کو 1-3 سے شکست دی۔

مردوں کے فائنل میں پاکستان کے نور زمان نے ہم وطن محمد عاصم خان کے خلاف کامیابی سمیٹی۔

نور زمان نے پہلا گیم 8-11 سےجیتا لیکن دوسرے گیم میں عاصم خان ان فٹ ہونے کے سبب مقابلے سے دستبردار ہوگئے۔

مہمان خصوصی ایئر مارشل عرفان احمد نےکھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.