جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

العزیزیہ ریفرنس، آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت ہوگی

سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس میں احتساب عدالت کی جانب سے سنائی گئی سزا کے خلاف اپیل پر سماعت آج اسلام آباد ہائی کورٹ میں ہوگی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں قائد مسلم لیگ (ن) نواز شریف کی سزا بڑھانے کی نیب اپیل پر بھی سماعت ہوگی۔ 

مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا ہے کہ نواز شریف کو سزا ایک مذاق ہے، سزا دینے والے نے گھر آ کر معافی مانگی۔

رپورٹس کے مطابق چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب پر مشتمل ڈویژن بینچ سماعت کرے گا۔

یاد رہے کہ 24 دسمبر 2018 کو اسلام آباد کی احتساب عدالت نے نواز شریف کو العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس میں7 سال قید اور جرمانے کی سزا سنائی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.