جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

سندھ، پنجاب اور کے پی کے میدانی علاقوں میں دھند

سندھ، پنجاب اور خیبر پختونخوا کے میدانی علاقے آج بھی شدید دھند کی لپیٹ میں ہیں۔

موٹروے ایم ون، پشاور سے صوابی تک، موٹروے ایم 2، اسلام آباد سے کوٹ مومن تک اور موٹروے ایم 3 فیض پور سےدرخانہ تک بند کردی گئی۔

قومی شاہراہ پر حد نگاہ کم ہونے کی وجہ سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوگئی ہے۔

لاہور کا فضائی معیار آج بھی مضر صحت ہے، دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں لاہور چوتھے نمبر پر موجود ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.