جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

اسامہ تو مر چکا مگر گجرات کا قصائی زندہ ہے، وزیر خارجہ بلاول بھٹو

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ بھارت کو بتانا چاہتا ہوں  اسامہ بن لادن تو مر چکا ہے مگر گجرات کا قصائی زندہ ہے اور بھارت کا وزیراعظم بن چکا ہے۔وزیر خارجہ بلاول بھٹو کی نیویارک میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ  بھارتی حکومت…

عمران خان کا ایجنڈا پاکستان کو ڈیفالٹ کروانا ہے، احسن اقبال

وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ عمران خان کا ایجنڈا ہے کہ پاکستان کو ڈیفالٹ کرائیں، شہباز شریف چین کا دورہ کر رہے تھے تو عمران خان نے دھرنے کا اعلان کیا۔جیو نیوز کے پروگرام ’’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘‘ میں گفتگو کرتے…

کراچی ٹیسٹ کیلئے پاکستان و انگلینڈ کے کھلاڑیوں کی تیاریاں شروع

تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ کے لیے پاکستان ٹیم نے کراچی میں تیاریاں شروع کردیں، انگلینڈ کے بیشتر کھلاڑیوں نے آرام کو ترجیح دی۔ اس کے چند کھلاڑیوں نے پریکٹس کےلیے نیشنل اسٹیڈیم کا رُخ کیا۔ کھلاڑیوں نے پچ کا بھی جائزہ لیا۔ٹیسٹ سیریز میں…

ریکوڈک منصوبے کا تاریخی معاہدہ لندن میں طے پاگیا، حکومت بلوچستان

 ریکوڈک منصوبے کا تاریخی معاہدہ لندن میں طے پاگیا، معاہدے پر بیرک گولڈ کارپوریشن کے نمائندے نے دستخط کیے، جبکہ حکومت پاکستان کی جانب سے وفاقی نمائندے نے دستخط کیے۔حکومت بلوچستان کا کہنا ہے کہ حکومت بلوچستان کے نمائندے نے بھی معاہدے پر…

میں الیکشن لڑتا ہوں تو زمین بیچتا ہوں، میری زمین کم ہوگئی ہے، نور عالم خان

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) کے چیئرمین نور عالم خان کا کہنا ہے کہ میں نے مخالف ووٹ نہیں دیا، ہمارے کسی رکن نے پیپلز پارٹی، ن لیگ کو ووٹ نہیں دیا، میں الیکشن لڑتا ہوں تو زمین بیچتا ہوں، میری زمین کم ہوگئی ہے۔جیو نیوز کے پروگرام’’کیپٹل…

لاہور: ملالہ یوسفزئی کی شوہر اور والدین کے ہمراہ تاریخی مقامات کی سیر

نوبل انعام یافتہ ملائی یوسفزئی نے دورہ لاہور کے دوران اپنے شوہر، والدین اور سسرال والوں کے ساتھ شاہی قلعہ اور شیش محل سمیت دیگر تاریخی مقامات کی سیر کی۔ملالہ یوسفزئی نے لاہور میں تاریخی مقامات میں کی جانے والے مینا کاری اور آرٹ ورک کے…

لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کو عملی سیاست میں آنے کی دعوت

فوج سے قبل از وقت ریٹائرمنٹ لینے والے سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کو تحریک انصاف کی مقامی قیادت نے عملی سیاست میں آنے کی دعوت دی ہے۔ فیض حمید نے اس پیشکش پر پی ٹی آئی قیادت کا سینے پر ہاتھ رکھ کر شکریہ ادا کیا۔سابق ڈی…

پیٹرول کی قیمت میں 10 روپے کمی کا اعلان

وفاقی وزیر خزانہ نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان کردیا۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پیٹرول کی قیمت میں 10 روپے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں ساڑھے 7 روپے کی کمی کردی گئی ہے۔ واضح رہے کہ مسلسل چار مرتبہ…

ڈالر کی صورتحال پر کل اہم اجلاس طلب، آئی ایس آئی حکام بھی شرکت کریں گے

ڈالر کی صورتحال پر کل اسلام آباد میں اہم اجلاس طلب کرلیا گیا۔ ذرائع کے مطابق آئی ایس آئی کے نمائندے سمیت کسٹمز حکام بھی شرکت کریں گے۔وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت اجلاس میں وزیر داخلہ، وزیر قانون، معاونین خصوصی اور سیکریٹری خزانہ…

عمران خان حملے کا مقدمہ سیاسی مداخلت کی وجہ سے درج نہیں ہوا تھا، سپریم کورٹ

اسلام آباد: چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال نے پولیس میں تبادلوں سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دئیے کہ عمران خان حملے کا مقدمہ سیاسی مداخلت کی وجہ سے درج نہیں ہوا تھا۔  سپریم…

افغانستان سے ایک بار پھرپاکستان پر فائرنگ وگولہ باری، شہری جاں بحق، متعدد زخمی

چمن: افغان فورسزنے ایک بار پھرپاکستان کی شہری آبادی کونشانہ بنایا،فائراور گولہ باری سے ایک شہری جاں بحق ،متعدد زخمی ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق چمن میں افغانستان کی جانب سے پاکستان کی شہری آبادی…