اتوار 19؍شعبان المعظم 1444ھ12؍مارچ 2023ء

کراچی، کے پی او حملے کا ماسٹر مائنڈ مارا گیا

کراچی پولیس آفس (کے پی او) پر حملے کا ماسٹر مائنڈ اریاد اللّٰہ سی ٹی ڈی کے ساتھ مقابلے میں ہلاک ہوگیا۔

سی ٹی ڈی کے مطابق خفیہ اطلاع پر ناردرن بائی پاس منگھوپیر میں کارروائی کی گئی۔

فائرنگ کے تبادلے میں کراچی پولیس آفس حملے کے ماسٹر مائنڈ سمیت 2 دہشت گرد ہلاک ہوگئے، جبکہ 2 کو گرفتار کیا گیا ہے۔

17 فروری کو تقریباً شام 7:10منٹ پر دہشت گردوں نے کراچی…

ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشت گرد اریاد اللّٰہ کالعدم تحریک طالبان کراچی کا کمانڈر تھا۔

واضح رہے کہ 17 فروری کی شب دہشت گردوں نے کراچی پولیس ہیڈ آفس پر حملہ کیا تھا۔ 

پولیس اور رینجرز نے فوری ایکشن لیتے ہوئے حملے میں شامل تنیوں دہشت گردوں کو ہلاک کردیا تھا۔

اس آپریشن میں پولیس اور رینجرز اہلکار سمیت 4 افراد شہید اور 18افراد زخمی ہوئے تھے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.