اتوار 19؍شعبان المعظم 1444ھ12؍مارچ 2023ء

قلندرز کے اوورسیز پلیئرز شاہین کی کپتانی کے معترف

ایچ بی ایل پی ایس ایل کی ٹیم لاہور قلندرز کے شاہین آفریدی کی کپتانی کے اوورسیز پلیئرز ڈیوڈ ویسا اور راشد خان فین ہوگئے۔

ڈیوڈ ویسا کا کہنا ہے کہ شاہین آفریدی قدرتی کپتان ہیں وہ جانتے ہیں کہ کھلاڑیوں کا بہترین استعمال کیسے کرنا ہے۔

ویسا نے کہا کہ شاہین آفریدی کھلاڑیوں کو میدان میں پُرسکون رکھتے ہیں، وہ تکنیکی طور بہت مضبوط ہیں اور فیلڈ میں بروقت فیصلے کرتے ہیں۔

افغان کرکٹر راشد خان شاہین آفریدی کے بارے میں کہتے ہیں کہ دو برسوں سے جس طرح شاہین نے کھلاڑیوں کو سنبھالا ہوا ہے وہ بہت اہم ہے۔ 

راشد خان نے کہا کہ شاہین آفریدی جس طرح کھلاڑیوں کو بیک کرتے ہیں وہ ایک اچھے کپتان کی نشانی ہے۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ میں دو سالوں میں شاہین آفریدی کی کپتانی میں کھیل کر لطف اندوز ہوا ہوں، شاہین کے ساتھ سفر اچھا رہا ہے اور مستقبل میں بھی جاری رہے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.