منگل 21؍شعبان المعظم 1444ھ14؍مارچ 2023ء

برطانیہ کے مختلف شہروں سے ٹکرانے والا برفانی طوفان تھم گیا

برطانیہ کے مختلف شہروں سے ٹکرانے والا برفانی طوفان تھم گیا ہے تاہم اسکاٹ لینڈ، مانچسٹر اور دیگر شہروں میں سردی بڑھ گئی۔

محکمہ ٹرانسپورٹ کی جانب سے غیر ضروری سفر نہ کرنے کی ہدایات برقرار ہیں۔

علاوہ ازیں اسٹیفورڈ میں پیر سے ہلکی برف باری کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

قبل ازیں شیفیلڈ میں گزشتہ روز 1970 کے بعد سے مارچ میں سب سے زیادہ برف باری ریکارڈ کی گئی۔

رپورٹس کے مطابق شیفیلڈ میں گزشتہ روز 30 سینٹی میٹر تک برف باری ریکارڈ کی گئی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.