جمعرات 23؍شعبان المعظم 1444ھ16؍مارچ 2023ء

عدالت نے پولیس کو فواد چوہدری کی گرفتاری سے روک دیا

اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کی حفاظتی ضمانت کی درخواست منظور کر لی۔

عدالتِ عالیہ نے پولیس کو فواد چوہدری کی گرفتاری سے روک دیا۔

فواد چوہدری اپنے وکیل علی بخاری کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے احکامات جاری کرتے ہوئے فواد چوہدری کی 14 دنوں کے لیے حفاظتی ضمانت منظور کر لی۔

عدالت نے 20 ہزار روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض فواد چوہدری کی ضمانت منظور کی ہے۔

فواد چوہدری نے لاہور کی عدالت میں پیشی کے لیے حفاظتی ضمانت کرائی ہے۔

رہنما پی ٹی آئی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ہم نے لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کو خط لکھا ہے کہ آپ نے آر اوز دینے سے جو انکار کیا ہے وہ مناسب نہیں، چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ فیصلے پر نظر ثانی کریں۔

پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے گرفتاری کا خدشہ لاحق ہونے پر حفاظتی ضمانت کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا۔

فواد چوہدری نے لاہور میں درج مقدمے میں حفاظتی ضمانت کرائی ہے۔

فواد چوہدری نے درخواست میں عدالتِ عالیہ سے استدعا کی تھی کہ متعلقہ عدالت میں پیشی تک میری حفاظتی ضمانت منظور کی جائے۔

پی ٹی آئی رہنما کی جانب سے اسلام آباد ہائی کورٹ سے مزنگ لاہور میں درج مقدمے میں حفاظتی ضمانت دینے کی استدعا کی گئی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.