جمعرات 23؍شعبان المعظم 1444ھ16؍مارچ 2023ء

سپریم کورٹ کے حکم میں کوئی رکاوٹ برداشت نہیں، پرویز الہٰی

چوہدری پرویز الہٰی کا کہنا ہے کہ الیکشن کروانے کے سپریم کورٹ کے آئینی اور قانونی حکم میں کوئی رکاوٹ برداشت نہیں کریں گے۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کیلئے چوہدری پرویز الہٰی زمان پارک پہنچے۔

دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں سیاسی، قانونی اور عدالتی معاملات پر بات چیت ہوئی۔

عمران خان نے کہا کہ حکومت انتقامی کارروائیوں میں اندھی ہوچکی ہے، مجھے اپنے کارکنو ں پر فخر ہے، وہ ظلم کے ہر ہتھکنڈے کا مقابلہ کر رہے ہیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ حکومت الیکشن سے خوفزدہ ہے، وہ لندن پلان کے تحت الیکشن سے پہلے میری گرفتاری یا نااہلی چاہتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں انتخابی مہم چلانے سے روکنے کے ہتھکنڈے استعمال کیے جارہے ہیں۔

ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے پولیس کی جانب سے زمان پارک میں کیے گئے آپریشن کی مذمت بھی کی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.