منگل 21؍شعبان المعظم 1444ھ14؍مارچ 2023ء

پی ٹی آئی نے مینار پاکستان جلسےکیلئے درخواست دے دی

پاکستان تحریک انصاف نے مینار پاکستان جلسےکیلئے انتظامیہ کو درخواست دے دی۔

درخواست پی ٹی آئی لاہور کے صدر شیخ امتیاز کی جانب سے دی گئی ہے۔

درخواست کے متن  میں مینارپاکستان پر دن 2 بجے جلسہ کرنے کی اجازت طلب کی گئی ہے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ پی ایس ایل میچ کے فائنل کی وجہ سے دن میں جلسہ رکھا گیا ہے، جلسےکی سیکورٹی کےلیےانتظامات کیے جائیں۔

درخواست میں کہا گیا کہ پی ٹی آئی کا جلسہ پر امن ہوگا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.