منگل 21؍شعبان المعظم 1444ھ14؍مارچ 2023ء

جماعت اسلامی 22 مارچ کو لاہور میں انتخابی منشور کا اعلان کرے گی، سراج الحق

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی 22 مارچ کو لاہور میں انتخابی منشور کا اعلان کرے گی۔ 

لاہور سے جاری اپنے بیان میں سراج الحق نے کہا کہ وفاقی حکومت کی 11ماہ کی کارکردگی صفر ہے۔ سیاسی قوتوں سے کہتا ہوں لاٹھی گولی سے مسائل حل نہیں ہوں گے۔ 

امیر جماعت اسلامی نے مزید کہا کہ سیاسی قوتوں کے ٹکراؤ سے تیسرے فریق کیلئے راستہ ہموار ہو جائے گا۔ مسائل کے حل کےلیے پورے ملک میں بیک وقت انتخابات ہوں۔ 

انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتیں اتفاق رائے سے قومی انتخابات کیلئے شفاف طریقے پر راضی ہو جائیں۔ 

سراج الحق نے کہا کہ دو صوبوں کے ساتھ مرکز اور سندھ میں بھی نگراں حکومتیں قائم کی جائیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.