منگل 21؍شعبان المعظم 1444ھ14؍مارچ 2023ء

احسن اقبال نے توشہ خانہ سے لیے گئے تحائف کی رضاکارانہ پوری قیمت ادا کر دی

مسلم لیگ ن کے رہنما و وفاقی وزیر احسن اقبال نے توشہ خانہ تحائف کی رضاکارانہ اضافی ادائیگی کر دی۔

وزیر منصوبہ بندی کی جانب سے 1 لاکھ 19 ہزار روپے حکومتی خزانے میں جمع کرا دیے گئے۔

احسن اقبال کے خط کے مطابق1 لاکھ 39 ہزار مالیت کا قالین توشہ خانہ سے حاصل کیا تھا، قالین کی قیمت قانون کے مطابق 20 ہزار روپے ادا کی گئی تھی۔

وفاقی وزیر نے بتایا کہ قالین کی بقایا رقم 1 لاکھ 19 ہزار روپے سرکاری خزانے میں جمع کرادی ہے۔

خط کے متن میں مزید بتایا گیا کہ توشہ خانہ سے 15 لاکھ 50 ہزار مالیت کی مردانہ رولیکس گھڑی حاصل کی تھی، توشہ خانہ سے لی گئی گھڑی کی قانون کے مطابق 3 لاکھ 4 ہزار روپے ادائیگی کی گئی، گھڑی کے باقی کے 12 لاکھ 46 ہزار روپے بھی خزانے میں جمع کرا دیے ہیں۔

احسن اقبال نے کہا کہ میں نے 2018 میں تحائف مروجہ طریقہ کار کے مطابق حاصل کیے، قانون کے مطابق اضافی ادائیگی کرنے کی ضرورت نہیں تھی، رضاکارانہ ادائیگی کر رہا ہوں تاکہ ناجائز فائدہ اٹھانے کے الزام کا خاتمہ ہو۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.