منگل 21؍شعبان المعظم 1444ھ14؍مارچ 2023ء

توشہ خانہ سے 300 ڈالر سے زائد کا تحفہ حاصل کرنے پر پابندی

وفاقی حکومت نے توشہ خانہ سے صدر، وزیراعظم اور کابینہ ارکان پر 300 ڈالر سے زائد مالیت کا تحفہ حاصل کرنے پر پابندی لگادی ہے۔

حکومت نے توشہ خانہ پالیسی 2023 فوری طور پر نافذ کردی جس کے تحت کروڑوں روپے مالیت کی گاڑیاں، گھڑیاں، زیورات اور دیگر تحائف حاصل کرنے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

توشہ خانہ پالیسی 2023 کے تحت ججز، سول و ملٹری افسران پر بھی 300 ڈالر سے زائد مالیت کا تحفہ حاصل کرنے پر پابندی ہوگی۔

وفاقی حکومت نے توشہ خانہ سے سابق وزیراعظم نواز شریف کے تحائف لینے کی تفصیل بھی جاری کردی ہے۔

صدر، وزیراعظم، کابینہ ارکان، ججز، سول و ملٹری افسران پر ملکی و غیر ملکی شخصیات سے نقدی بطور تحفہ وصول کرنے پر بھی پابندی ہوگی۔

پالیسی کے مطابق مجبوراً کیش تحفہ وصول کرنے پر فوری طور پوری رقم قومی خزانے میں جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.