منگل 21؍شعبان المعظم 1444ھ14؍مارچ 2023ء

آج عمران خان کو باہر نکال کر گرفتار کریں گے، رانا ثناء اللّٰہ

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ آج عمران خان کو باہر نکال کر گرفتار کریں گے۔

شیخوپورہ جلسے سے خطاب میں رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ لوگوں کو جیلیں بھرنے کی ترغیب دینے والا 15 دن سے بیڈ کے نیچے چھپا ہوا ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ پولیس عدالتی حکم پر عمل درآمد کےلیے زمان پارک پہنچی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج عمران خان کو باہر نکالیں گے اور گرفتار کریں گے۔

اس سے قبل جیو نیوز سے گفتگو میں رانا ثناء اللّٰہ کہہ چکے ہیں کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے عدالتی حکم پر عمل درآمد کرانے زمان پارک پہنچے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ کسی کو بھی قانون ہاتھ میں نہیں لینا چاہیے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.