اتوار 19؍شعبان المعظم 1444ھ12؍مارچ 2023ء

توشہ خانہ: نواز شریف کے تحائف کی تفصیل بھی آگئی

وفاقی حکومت نے توشہ خانہ سے سابق وزیراعظم نواز شریف کے تحائف لینے کی تفصیل بھی جاری کردی ہے۔

دستاویز کے مطابق نواز شریف کو ملنے والی کار کی مالیت 42 لاکھ 55 ہزار 919 روپے لگائی گئی، جو انہوں نے رکھ لی۔

وفاقی حکومت نے توشہ خانہ کا 21 سال کا ریکارڈ جاری کردیا۔

دستاویز کے مطابق سابق وزیراعظم نے تحفے میں ملی کار 6 لاکھ 36 ہزار روپے ادا کرکے اپنے پاس رکھی۔

توشہ خانہ سے متعلق دستاویز کے مطابق نواز شریف نے 11 لاکھ 85 ہزار مالیت کی گھڑی، 25 ہزار مالیت کے کف لنکس، ایک قلم اور 15 ہزار مالیت کے 4 کویتی یادگاری سکے بھی حاصل کیے۔

دستاویز کے مطابق نواز شریف نے ان تمام اشیاء کو اپنے پاس رکھنے کےلیے 2 لاکھ 43 ہزار روپے ادا کیے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.