اتوار 19؍شعبان المعظم 1444ھ12؍مارچ 2023ء

پی ایس ایل اسپانسر پر تحفظات، اسٹیٹ بینک کا پی سی بی کو خط

اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 8 میں اسپانسرز پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو خط لکھ گیا اور بتایا کہ پی سی بی کا آفیشل پارٹنر بیسٹ گن ٹیک انویسٹمنٹ کوائن کرپٹو کرنسی ہے، ملکی قوانین کرپٹو کرنسی یا ڈیجیٹل اثاثے رکھنے کی اجازت نہیں دیتے۔

خط میں کہا گیا کہ پی ایس ایل کے کامیاب انعقاد پر ہر ممکن سہولتیں دینا چاہتے ہیں، پی ایس ایل کھیلوں کے فروغ اور پاکستان کے مثبت چہرے کا پرچار کرتا ہے۔

اسٹیٹ بینک نے کہا کہ پی ایس ایل کرپٹو کی تشہیر، پاکستانیوں کو اس کاروبار کی رغبت دے گا، پی ایس ایل کی فرنچائز کراچی کنگز کا اسپانسر 1XBAT کھیلوں میں سٹے کا برانڈ ہے۔

خط میں مزید کہا گیا کہ بظاہر یہ دونوں ویب سائٹس غیر ملکیوں کے کنٹرول میں ہیں، پاکستان میں ان ویب سائٹس کا استعمال ملکی زرمبادلہ باہر لے جانے کا سبب ہوگا۔

اسٹیٹ بینک نے کہا کہ پی سی بی اور کراچی کنگز نے پاکستانیوں کی رقوم باہر ادائیگی کی اجازت نہیں لی، ویب سائٹس کا استعمال ملکی زرمبادلہ ایکٹ 1947 کی خلاف ورزی ہے۔

خط میں کہا گیا کہ پی سی بی یقینی بنائے پاکستانی ان ویب سائٹ کا استعمال نہ کریں، ان ویب سائٹس کو ملکی زرمبادلہ کی ادائیگی غیر قانونی طریقے سے بھی نہ ہو، پی سی بی اپنے اور فرنچائز کیلئے عالمی اسپانسر منتخب کرنے کے قواعد و ضوابط دے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.