اتوار 19؍شعبان المعظم 1444ھ12؍مارچ 2023ء

اعلیٰ عدلیہ قانون اور آئین کی بالادستی قائم رکھے ہوئے ہے، بابر اعوان

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما بابر اعوان نے کہا ہے کہ اعلیٰ عدلیہ قانون اور آئین کی بالادستی قائم رکھے ہوئے ہے۔

سرگودھا میں میڈیا سے گفتگو میں بابر اعوان نے کہا کہ یہ لوگ عمران خان سے خوفزدہ ہیں، پنجاب اور خیبر پختونخوا میں الیکشن پی ٹی آئی کا ہے، انشاءاللّٰہ جیتیں گے۔

وفاقی وزیر داخلہ اور ن لیگ پنجاب کے صدر رانا ثناء اللّٰہ نے سابق وزیراعظم عمران خان کو ووٹ کی طاقت سے مائنس کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کوئی بھی ادارہ الیکشن نہیں روک سکتا، اعلیٰ عدلیہ قانونی اور آئین کی بالادستی قائم رکھے ہوئے ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ ظل شاہ کا قتل کسٹوڈین کلنگ ہے، ہماری لڑائی این آر او پلس روکنے کےلیے ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مریم نواز کی جلسیاں اور ہمارے جلسے انہیں سونے نہیں دیتے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.