اتوار 19؍شعبان المعظم 1444ھ12؍مارچ 2023ء

سیاحت کا فروغ: بنوں ایئر پورٹ کی اپ گریڈیشن کیلئے 100 ملین روپے مختص

خیبر پختونخواہ میں سیاحت کو فروغ دینے کےلیے حکومتی سطح پر اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق بنوں ایئر پورٹ کی اپ گریڈیشن کےلیے 100 ملین کی رقم مختص کی گئی ہے۔ یہ رقم اپ گریڈیشن کےلیے درکار اراضی کی خریداری کے لیے استعمال کی جا ئے گی۔ 

ذرائع کے مطابق اپ گریڈیشن کے بعد بنوں ایئر پورٹ پر ایئر بس 320 اور بوئنگ 737 طیاروں کی لینڈنگ ممکن ہو سکے گی۔ 

بڑے طیاروں کے آپریشن سے بنوں اور ملحقہ علاقوں کےمسافروں کو بہتر سفری سہولیات کی فراہمی ممکن ہوگی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.