پیر 20؍شعبان المعظم 1444ھ13؍مارچ 2023ء

لیبیا، تارکین وطن کی کشتی الٹ گئی، 30 افراد لاپتا

لیبیا کے قریب تارکین وطن کی کشتی الٹ جانے کے باعث 30 افراد لاپتا ہوگئے۔

غیرملکی میڈیا نے اطالوی کوسٹ گارڈز کے حوالے سے بتایا کہ واقعے کے بعد 17 افراد کو بچالیا گیا ہے۔

خبررساں اداروں کے مطابق کشتی خراب موسم کی وجہ سے حادثے کا شکار ہوئی،  انسانی جانوں کو بچانے کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

واضح رہے کہ کچھ روز قبل بحیرہ روم میں بھی تارکین وطن کی کشتی حادثے کا شکار ہوگئی تھی، حادثے میں کم از کم 76 تارکین وطن ہلاک ہوئے تھے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.