جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

Browsing Tag

Jang

پاک افغان تجارت تین ارب ڈالر سے گھٹ کر صرف 8 ملین ڈالر رہ گئی، خان جان اولکزئے

افغانستان اور پاکستان کی مشترکہ چیمبر آف کامرس کے شریک سربراہ خان جان اولکزئے نے کہا ہے کہ پاک، افغان باہمی تجارت 3 ارب ڈالر تک تھی۔ جو اب  لگ بھگ 8 ملین ڈالر تک محدود ہو کررہ گئی ہے۔ جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے خان جان اولکزئے کا کہنا…

کرپشن بچانے کے علاوہ پی ڈی ایم کا کوئی ایجنڈا نہیں، وزیراعلیٰ محمود خان

وزیراعلیٰ خیبر پختون خوا کا کہنا ہے کہ  کرپشن بچانے کے علاوہ پی ڈی ایم کا کوئی ایجنڈا نہیں ہے،  پی ڈی ایم کے جلسےمیں عوام کی عدم شرکت حکومتی پالیسیوں پر اعتماد کا مظہر ہے۔ سوات میں پی ڈی ایم کے جلسے پر رد عمل دیتے ہوئے محمود خان نے کہا…

اسلام آباد سے کراچی آنے والی پرواز میں مسافر محصور، جہاز کا اے سی بھی بند

نجی ایئرلائن کی اسلام آباد سے کراچی آنے والی پرواز کی روانگی میں تاخیر ہوگئی، مسافر شام ساڑھے چھ بجے سے طیارے میں بیٹھے ہیں، اے سی بھی بند ہے جس کی وجہ سے مسافروں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور وہ طیارے میں محصور ہوکر رہ گئے ہیں۔…

اپوزیشن ختم ہوگئی، ہمیں کوئی ڈرنہیں، وزیر داخلہ شیخ رشید

وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ اپوزیشن ختم ہوگئی اب ہمیں کوئی ڈر نہیں ہے۔جیو نیوز کے پروگرام ’نیا پاکستان‘ میں گفتگو کے دوران شیخ رشید سیاسی مخالفین پر طنز کے وار کیے اور ساتھ ہی بڑا دعویٰ بھی کردیا۔انہوں نے کہا کہ شہباز شریف جتنی مرضی…

کابل: سعودی عرب جانے کے خواہشمند 4 ہزار سے زائد پاکستانی افغانستان میں پھنس گئے

سعودی عرب جانے کے خواہشمند 4 ہزار سے زائد پاکستانی افغانستان میں پھنس گئے، پاکستانی شہری افغانستان سے پروازوں کے ذریعے سعودی عرب جانا چاہتے تھے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی عرب نے کورونا کے باعث پاکستان سے پروازوں پر پابندی لگارکھی ہے۔بین…

بلوچستان، کے پی، پنجاب اور گلگت بلتستان کے علاقوں میں بارش

خیبر پختون خوا، شمال مشرقی بلوچستان، جنوبی پنجاب اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی ہے۔جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا، سب سے زیادہ بارش مالم جبہ میں 44 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ملک میں سب سے…

انسداد گھریلو تشدد بل مردوں پر بھی لاگو ہوگا، شیریں مزاری

وفاقی وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری  کا کہنا ہے کہ انسداد گھریلو تشدد بل مردوں پر بھی لاگو ہوگا، انسداد گھریلو تشدد بل تین صوبوں میں قانون بن چکا ہے، جس کے ساتھ بھی ظلم ہوگا اس کے تحفظ کے لیے یہ قانون ہے، چاہے وہ مرد ہو یا عورت، یہ قانون…

شہباز صاحب! عوام کی جیب نواز شریف کاٹ کر لندن بھاگ گئے ہیں، فواد چوہدری

وزیرِاطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ شہباز صاحب! عوام کی جیب نواز شریف کاٹ کر لندن بھاگ گئے ہیں، انہوں نے اتنی بجلی بنائی نہیں، عوام پر مہنگی بجلی گرائی زیادہ ہے، جیل میں کمر درد کی شکایت کرنے والے شہباز شریف بالکل صحت مند ہیں۔ پی ڈی…

اسلام آباد: عیدالاضحی سے پہلے بازار سے ٹماٹر غائب

اسلام آباد کے بازاروں میں عیدالاضحیٰ سے پہلے ہی ٹماٹر غائب ہوگیا، جو ٹماٹر دستیاب ہے اس کی کوالٹی اچھی نہیں۔دارالحکومت کے دکانداروں کا کہنا ہے کہ منڈی میں ٹماٹر کم اور مہنگا فروخت ہو رہا ہے۔اسلام آباد میں عیدالاضحی سے قبل ہی ٹماٹر…

پی ڈی ایم قیادت سوات جلسے کی مایوس کن حاضری سے عبرت پکڑے، کامران بنگش

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے اطلاعات کامران بنگش کا پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کی قیادت کو مشورہ دیتے ہوئے کہنا ہے کہ پی ڈی ایم قیادت سوات جلسے کی مایوس کن حاضری سے عبرت پکڑے۔اپنے بیان میں کامران بنگش نے کہا…

وادی نیلم حادثہ، بدقسمت فیملی میں نوبیاہتا جوڑا بھی شامل تھا

وادی نیلم میں حادثے کا شکار ہونے والی بدقسمت فیملی کے7 ارکان میں نوبیاہتا جوڑا بھی شامل تھا۔ حادثے میں فیملی کے چار افراد جاں بحق جبکہ دو ز خمی اور ایک لاپتہ ہے۔وادی نیلم میں حادثے کا شکار فیملی میں غیر ملکی ادارے کا ملازم نادر کامران…

اسلام آباد میں کورونا کیسز میں 10 روز میں مسلسل اضافہ ہوا، ڈی ایچ او

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ( ڈی ایچ او ) کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں کورونا کیسز میں 10 روز میں مسلسل اضافہ ہوا، ایک ہفتے میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 2.33 فی صد ہوگئی۔ڈی ایچ او کا کہنا ہے کہ 25 جون کو کورونا مثبت کیسز کی شرح 1 فی صد تھی، 4…

آج سندھ میں کورونا کے 940 نئے کیسز رپورٹ، 8 مریضوں کا انتقال

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 16516 نمونوں کی جانچ کی گئی، جس کے نتیجے میں مزید 940 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 8 اموات رپورٹ…

عوام سے کہتا ہوں آپ گھبراؤ اور اس کو بھگاؤ، شہباز شریف

اپوزیشن جماعت مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے کہ جو کہتا ہے گھبراؤ نہیں، میں کہتا ہوں آپ گھبراؤ اور اس کو بھگاؤ۔سوات میں اپوزیشن اتحاد (پی ڈی ایم) کے جلسے سے خطاب میں شہباز شریف نے کہا کہ عمران خان نے…

عمران خان کے جانے کے دن قریب آگئے، فضل الرحمٰن

اپوزیشن اتحاد (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان کے جانے کے دن قریب آرہے ہیں۔سوات میں پی ڈی ایم کے جلسے سے خطاب میں مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ عمران خان کی حکومت بنانے سے اور نہ ہی بنانے کے بعد کوئی…

پی ٹی آئی حکومت نے مہنگائی، بیروزگاری کے تمام ریکارڈ توڑ دیے، حافظ نعیم الرحمٰن

امیر جماعت اسلامی کراچی نے مہنگائی، بیروزگاری اور سودی نظام کیخلاف احتجاجی تحریک شروع کردی۔میڈیا سے گفتگو میں امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ جماعت اسلامی نے مہنگائی، بیروزگاری اور سودی نظام کے خلاف احتجاجی تحریک کا…

آزاد کشمیر میں ہماری حکومت بننے کے بعد 500 سو ارب کا فنڈ دیں گے، علی امین گنڈاپور

وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور کا کہنا ہے کہ آزاد کشمیر میں ہماری حکومت بننے کے بعد 500 سو ارب کا فنڈ دیں گے۔ کوٹلی میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور نے کہا کہ ہم یہاں پر بجلی اور انٹرنیٹ بھی دیں گے۔ علی امین گنڈا پور کا کہنا…

اپوزیشن کا بلوچستان حکومت کیخلاف مقدمہ واپس لینے سے انکار

بلوچستان اسمبلی میں اپوزیشن جماعتوں نے حکومت کے خلاف مقدمہ واپس لینے سے انکار کردیا ہے۔قائد حزب اختلاف بلوچستان اسمبلی ملک سکندر نے کہا کہ صوبائی حکومت نے سرِعام جرم کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان حکومت نے ہمارے اراکین کو بکتر بند سے…

سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان رواں ماہ پاکستان کا دورہ کریں گے، ذرائع

سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان رواں ماہ پاکستان کا دورہ کریں گے، سعودی وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان 26 جولائی کو متوقع ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی وزیر خارجہ پاکستان میں وزیر اعظم عمران خان، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سمیت اہم…

بلاول بھٹو کے طیارے کی ملتان ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو اسلام آباد لے جانے والے طیارے نے ملتان ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی۔ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نجی طیارے پر کراچی سے اسلام آباد جارہے تھے۔ایئرپورٹ ذرائع کے…