بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

اسلام آباد میں کورونا کیسز میں 10 روز میں مسلسل اضافہ ہوا، ڈی ایچ او

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ( ڈی ایچ او ) کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں کورونا کیسز میں 10 روز میں مسلسل اضافہ ہوا، ایک ہفتے میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 2.33 فی صد ہوگئی۔

ڈی ایچ او کا کہنا ہے کہ 25 جون کو کورونا مثبت کیسز کی شرح 1 فی صد تھی، 4 جولائی کو کورونا وائرس کے مثبت کیسزکی شرح 3.8 فی صد ہو گئی۔

ڈی ایچ او کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں حالیہ ہفتےمیں 351 افراد میں کورونا وائرس  کی تشخیص ہوئی۔

 ڈی ایچ او کا کہنا ہے کہ گزشتہ ہفتے اسلام آباد میں کورونا کے 221 کیس رپورٹ ہوئے تھے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.