بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

اسلام آباد سے کراچی آنے والی پرواز میں مسافر محصور، جہاز کا اے سی بھی بند

نجی ایئرلائن کی اسلام آباد سے کراچی آنے والی پرواز کی روانگی میں تاخیر ہوگئی، مسافر شام ساڑھے چھ بجے سے طیارے میں بیٹھے ہیں، اے سی بھی بند ہے جس کی وجہ سے مسافروں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور وہ طیارے میں محصور ہوکر رہ گئے ہیں۔

نجی ایئرلائن کی اسلام آباد سے  کراچی آنے والی  پرواز تین گھنٹےزائد تاخیر سے روانہ ہوگئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نجی ایئرلائن کی پرواز پی ایف 124 کو شام سات بجے روانہ ہونا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی عرب نے افغانستان سے بھی پروازوں پر پابندی عائد کردی ہے، پابندی کے باعث کابل سے سعودی عرب جانے والے پاکستانی مسافر مشکلات کا شکار ہیں۔

مسافروں نے شکایت کی ہے کہ شدید گھٹن اور گرمی سے حالت خراب ہو رہی ہے۔

ایئر لائن ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں بارش اورخراب موسم کے باعث پروازکی روانگی میں تاخیر ہے۔

مسافروں کا کہنا ہے کہ بچے بھوک سے بلبلا رہے ہیں، طیارے میں کچھ کھانے کو نہیں دیا جارہا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.