بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

وادی نیلم حادثہ، بدقسمت فیملی میں نوبیاہتا جوڑا بھی شامل تھا

وادی نیلم میں حادثے کا شکار ہونے والی بدقسمت فیملی کے7 ارکان میں نوبیاہتا جوڑا بھی شامل تھا۔

حادثے میں فیملی کے چار افراد جاں بحق جبکہ دو ز خمی اور ایک لاپتہ ہے۔

وادی نیلم میں حادثے کا شکار فیملی میں غیر ملکی ادارے کا ملازم نادر کامران بھی شامل تھا۔

نادر کامران گوالمنڈی لاہور میں رہتا تھا، وہ چھوٹے بھائی کی شادی کے بعد والدہ، بیگم، دو بچوں اور نوبیاہتا جوڑے کے ہمراہ سیر کے لیے وادی نیلم گیا تھا۔

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ عسکری قیادت کو پارلیمنٹ کے زیادہ چکر لگانا چاہیے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشنز سینٹر (این سی او سی) پاکستان میں لگائی گئی ویکسین کی تعداد 1 کروڑ 67 لاکھ سے بڑھ گئی ہے۔

بدقسمتی سے انکی گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی اور 4 افراد کی موقع پر موت ہوگئی جبکہ 2 بچوں کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا، ایک لاپتہ فرد کی تلاش جاری ہے ۔

مرحوم نادر کامران کے کزن ناصر نے جیو نیوز کو بتایا کہ انہیں حادثے کی اطلاع مل چکی تھی تاہم وہ تصدیق کر رہے تھے، خاندان نارووال کا تھا، ان کی میتیں وہیں پہنچائی جائینگی۔

حادثے کی اطلاع ملنے پر پولیس بھی گوالمنڈی پہنچ گئی اور قانونی کارروائی مکمل کرکے واپس روانہ ہوگئی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.