بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

اسلام آباد: عیدالاضحی سے پہلے بازار سے ٹماٹر غائب

اسلام آباد کے بازاروں میں عیدالاضحیٰ سے پہلے ہی ٹماٹر غائب ہوگیا، جو ٹماٹر دستیاب ہے اس کی کوالٹی اچھی نہیں۔

دارالحکومت کے دکانداروں کا کہنا ہے کہ منڈی میں ٹماٹر کم اور مہنگا فروخت ہو رہا ہے۔

اسلام آباد میں عیدالاضحی سے قبل ہی ٹماٹر مہنگا ہونے کے ساتھ ساتھ غائب بھی ہوگیا۔

ہفتہ وار بازار میں ٹماٹر کی فی کلو قیمت 45 روپے سے بڑھا کر اچانک 62 روپے کردی گئی۔

دوسری طرف ان بازاروں میں ٹماٹر بہت ہی کم دستیاب ہے اور جو موجود ہے اس کی کوالٹی بہت اچھی نہیں ہے۔

ادھر دکاندار ٹماٹر نایاب ہونے کی مختلف وجوہات پیش کرتے نظر آتے ہیں، جن میں عیدالاضحی کی آمد بھی شامل ہے۔

عیدالاضحیٰ میں چند روز باقی ہیں، اسی دوران آلو، پیاز کی فی کلو قیمت میں 10 تا 15 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

دکاندار کہتے ہیں کہ آئندہ چند روز میں سبزیوں کی قیمتوں میں مزید اضافے کا بھی امکان ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.