بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

آج سندھ میں کورونا کے 940 نئے کیسز رپورٹ، 8 مریضوں کا انتقال

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 16516 نمونوں کی جانچ کی گئی، جس کے نتیجے میں مزید 940 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ 

وزیراعلیٰ نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 8 اموات رپورٹ ہوئیں۔ اس طرح صوبے میں اموات کی مجموعی تعداد 5520 ہوچکی ہے۔

انھوں نے کہا کہ آج مزید 157 مریض صحتیاب ہوئے ہیں، جس کے بعد صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد 314596 ہوچکی ہے۔ 

انھوں نے کہا کہ اب تک 4570529 نمونوں کی جانچ کی جاچکی ہے اور اب تک 340885 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔ 

وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ اس وقت 20769 مریض زیر علاج ہیں، جن میں سے 20061 گھروں میں، 62 آئسولیشن سینٹرز میں اور 646 مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں جبکہ 586 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے اور 39 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔ 

انھوں نے کہا کہ صوبے کے 940 نئے کیسز میں سے 716 کا تعلق کراچی سے ہے جن میں ضلع شرقی 277، ضلع جنوبی 117، ضلع وسطی 103، کورنگی اور ملیر 88 ۔ 88 اور ضلع غربی سے 43 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

دیگر اضلاع میں حیدرآباد 28، دادو 19، کشمور اور ٹھٹھہ 17 ۔ 17، سانگھڑ 16، ٹنڈو الہیار 14، بدین 9، تھر پارکر، جامشورو اور مٹیاری 7۔ 7، خیرپور، عمر کوٹ اور شہید بے نظیر آباد 4 ۔ 4، سکھر 3، گھوٹکی 2 اور  لاڑکانہ سے ایک نیا کیس سامنے آیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.