بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

عمران خان کے جانے کے دن قریب آگئے، فضل الرحمٰن

اپوزیشن اتحاد (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان کے جانے کے دن قریب آرہے ہیں۔

سوات میں پی ڈی ایم کے جلسے سے خطاب میں مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ عمران خان کی حکومت بنانے سے اور نہ ہی بنانے کے بعد کوئی عزت ہے۔

انہوں نے کہا کہ آزاد قوموں پر اس طرح حکومتیں مسلط نہیں کی جاتی ہیں، اس ناجائز حکومت کا خاتمہ کرکے رہیں گے۔

پی ڈی ایم سربراہ نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ تم چلے ہوئے کارتوس ہو اور چلا ہوا کارتوس دوبارہ بندوق میں نہیں ڈالا جاسکتا ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ عمران خان پاکستان کی سیاست کا غیر جمہوری حصہ ہیں، عوام آج بھی ملک میں آئین و قانون کی حکمرانی کےلیے پرجوش ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.