بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

آزاد کشمیر میں ہماری حکومت بننے کے بعد 500 سو ارب کا فنڈ دیں گے، علی امین گنڈاپور

وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور کا کہنا ہے کہ آزاد کشمیر میں ہماری حکومت بننے کے بعد 500 سو ارب کا فنڈ دیں گے۔

 کوٹلی میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور نے کہا کہ ہم یہاں پر بجلی اور انٹرنیٹ بھی دیں گے۔

 علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ یہاں پر اسپتال بنیں گے تاکہ آپ لوگ صحت کارڈ استعمال کرسکیں۔

انہوں نے کہا کہ مختلف منصوبوں کا میں بتارہا ہوں اعلان نہیں کر رہا، بتا اس لیے رہا ہوں کہ مجھ پر کوئی الزام نہ لگ جائے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.