جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

Browsing Category

Urdunews

حافظ نعیم کا بلدیاتی الیکشن 23 کے بجائے 16 اکتوبر کو کروانے کا مطالبہ

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے بلدیاتی انتخابات 23 کے بجائے 16 اکتوبر کو کروانے کا مطالبہ کردیا۔کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ بلدیاتی الیکشن 23 اکتوبر کے بجائے 16 اکتوبر کو کروائےجائیں۔انہوں نے…

آج کی آڈیو سے عمران خان کے چہرے ماسک اتر گیا ہے، شرجیل میمن

وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ آج کی آڈیو سے عمران خان بہروپیے کے چہرے ماسک اتر گیا ہے، عمران خان نے اپنے حلف کی خلاف ورزی کی، اپنی انا اور مفاد کے لیے عمران خان نے ملک کی سالمیت و بیرونی تعلقات کو داؤ پر لگایا، سائفر کا سر…

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 400 روپے کی کمی

ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 400 روپے کی کمی ہوئی ہے۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 400 روپے کمی کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کا بھاؤ ایک لاکھ 45 ہزار 500 روپے ہے۔ ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کا بھاؤ…

پاکستان جونیئر لیگ کے کھلاڑیوں کی نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں ٹریننگ

پاکستان جونیئر لیگ کے کھلاڑیوں نے نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں ٹریننگ کا آغاز کردیا ہے، لیگ 6 اکتوبر سے لاہور میں شروع ہو گی۔پاکستان جونیئر لیگ کے کھلاڑیوں نے پاتھ وے پروگرام کے کوچز کی نگرانی میں نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں 3 گھنٹے…

آبادی کے لحاظ سے کراچی میں کرائم کم ہوتے ہیں، سندھ پولیس

سینیٹ کی داخلہ کمیٹی کے اجلاس میں سندھ پولیس نے کراچی میں آبادی کے لحاظ سے کرائم کی تعداد کو کم بتایا ہے۔کراچی میں بڑھتی وارداتوں پر سندھ پولیس  نے بریفنگ کے دوران بتایا کہ کراچی میں بڑی تعداد میں مہاجرین آتے رہے ہیں، آبادی کے لحاظ سے…

ٹرانس جینڈر اینٹی ہراسمنٹ ہاٹ لائن لانچ

پاکستان کی پہلی ٹرانس جینڈر اینٹی ہراسمنٹ ہاٹ لائن لانچ کر دی گئی۔خواجہ سرا ہاٹ لائن نمبر 1099 پر کال کر کے اپنی شکایت درج کروا سکتے ہیں۔ہاٹ لائن وزیرِ اعظم کے اسٹریٹیجک ریفارمز یونٹ اور وزارتِ انسانی حقوق کے تحت بنائی گئی ہے۔ہیڈ آف…

اتحادی جماعت ANP کی حکومت پر تنقید

حکومتی اتحادی جماعت عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے وفاقی کابینہ میں اضافے کی مخالفت کر دی۔جاری کیے گئے بیان میں عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے رہنما زاہد خان کا کہنا ہے کہ ہم نے حکومت کا عوام کو ریلیف دینے کے…

شاہین شاہ کے ری ہیب طریقہ کار پر سوالات اٹھا دیے گئے

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے میڈیکل پینل کے سابق سربراہ ڈاکٹر سہیل سلیم نے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کے ری ہیب کے طریقہ کار پر سوالات اٹھا دیے۔ ڈاکٹر سہیل سلیم نے ایک ویب سائٹ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر کہیں ضروری ہے تو کھلاڑیوں…

ڈولفنز کی دلفریب ادائیں سوشل میڈیا پر وائرل

ڈولفن ایک انسان دوست آبی حیات ہے اور اکثر ہی انٹرنیٹ پر ڈولفن کی منفرد اور دلچسپ اداؤں کی ویڈیوز وائرل ہوتی رہتی ہیں۔حال ہی میں ایلیسن نامی ایک صارف کی جانب سے شیئر کی گئی ڈولفنز کی ایسی ہی ایک اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔اس…

سوریا کمار یادیو نے محمد رضوان کا ریکارڈ توڑ دیا

بھارتی کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹسمین سوریاکمار یادیو پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کا ریکارڈ توڑ کر ان سے آگے نکل گئے۔جنوبی افریقا کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں سوریا کمار یادیو 50 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ ان کی اننگز میں 3 چھکے…

کابینہ کارروائی کا ڈیٹا چوری ہونے سے بچاؤ کیلئے اہم پیشرفت

کابینہ کی کارروائی کا ڈیٹا چوری ہونے کے ممکنہ خطرات سے بچاؤ کے لیے اہم پیش رفت سامنے آ گئی۔ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی دور میں کابینہ ارکان کے لیے خریدے گئے ٹیبلٹس کا معیار اور حجم نامناسب قرار دے دیا گیا۔کابینہ پورٹل کی سیکیورٹی بہتر…

ویرات کوہلی اور بابر اعظم کی بچپن کی تصاویر میں مماثلت دیکھ کر مداح حیران

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور سابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی کی بچپن کی تصاویر میں مماثلت دیکھ کر مداح حیران رہ گئے۔ماہرینِ کرکٹ اور شائقینِ کرکٹ اکثر ہی بابر اعظم اور ویرات کوہلی کی شاندار بیٹنگ اور قیادت کا ایک دوسرے سے موازنہ…

فنی خرابی دور، برٹش ایئر ویز کی پرواز 24 گھنٹے بعد اسلام آباد سے لندن روانہ

طیارے کے انجن میں نقص کے باعث اسلام آباد واپس آنے والی برٹش ایئر ویز کی پرواز 24 گھنٹے بعد لندن کے لیے روانہ ہو گئی ہے۔ایوی ایشن ذرائع کے مطابق برٹش ایئر ویز کی پرواز بی اے 260 گزشتہ دوپہر 11 بج کر 34 منٹ پر اسلام آباد سے لندن کے لیے…

کنگ چارلس کی تصویر کیساتھ برطانوی سکوں کی نقاب کشائی

برطانیہ کے نئے بادشاہ کنگ چارلس سوم کی تصویر سرکاری طور پر برطانوی سکوں پر نقش کردی گئی ہے۔برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، ’دی رائل منٹ‘ نے نئے بادشاہ کی تصویر والے پہلے سکوں کی نقاب کشائی کردی ہے جوکہ جلد ہی ملک میں دستیاب ہوں گے۔یہ…

کابینہ اجلاس میں آڈیو لیکس تحقیقات کا معاملہ زیر غور

وزیراعظم شہباز شریف  کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا ہنگامی اجلاس ہوا، جس میں آڈیو لیکس کے معاملے  پر غور کیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کابینہ اجلاس میں آڈیو لیکس پر تحقیقات کا معاملہ زیر غور لایا گیا، آڈیو لیکس کی تحقیقات کیلئے بنائی گئی…

میل برسلز میونسپل کمیٹی کی 600 سیلاب متاثرہ فیملیز کی مدد کا فیصلہ

پاکستانی کونسلر کی کوششوں سے یورپین دارالحکومت برسلز کی 'میل برسلز' میونسپل کمیٹی پاکستان میں سیلاب سے متاثرہ 600 فیملیز کےلیےامداد فراہم کر رہی ہے۔ یورپ بھر میں ' 1000 برسلز کمیون' وہ واحد میونسپل کمیٹی ہے، جس نے اپنی سطح پر امداد کا یہ…

سعید غنی کا عمران خان پر غداری کا مقدمہ چلانے کا مطالبہ

صوبائی وزیر سعید غنی نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان پر غداری کا مقدمہ چلانے کا مطالبہ کردیا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ عمران خان کےخلاف قانون کے تحت کارروائی ہونا چاہیے اور انہیں جیل میں ڈالنا چاہیے۔صوبائی وزیر نے کہا…

پی آئی اے نے ڈریس کوڈ سے متعلق ہدایتی خط واپس لے لیا

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کی انتظامیہ نے کیبن کریو کے لیے ڈریس کوڈ سے متعلق ہدایتی خط واپس لے لیا ہے۔پی آئی اے انتظامیہ نے کیبن کریو کے ڈریس کوڈ احکامات سے متعلق وضاحتی خط بھی جاری کیا ہے۔پی آئی اے انتظامیہ نے وضاحتی خط…

کراچی، رکن قومی اسمبلی کےگھر کے باہر لگے سی سی ٹی وی کیمرے چوری

کراچی میں قومی اسمبلی کے رکن عبدالشکور شاد کے گھر کے باہر لگے سی سی ٹی وی کیمرے چوری کر لیے گئے۔عبدالشکور شاد نے بتایا ہے کہ لیاری میں واقع گھر کے باہر 2 سی سی ٹی وی کیمرے لگے تھے۔انہوں نے واقعے سے متعلق پولیس کو بھی آگاہ کردیا…

ڈاکٹر ضیاالدین کو وفاقی اردو یونیورسٹی کا قائم مقام وائس چانسلر مقرر کرنے کا نوٹفیکشن جاری

ڈاکٹر ضیاالدین کو وفاقی اردو یونیورسٹی کا قائم مقام وائس چانسلر مقرر کرنے کا نوٹفیکشن جاری کردیا گیا۔ اس نوٹفیکشن کے اجراء میں 14 روز لگے اس دوران جامعہ اردو بغیر وائس چانسلر کے چلتی رہی۔ ڈاکٹر ضیاالدین کو قائم مقام وی سی، مقر کرنے کی…