بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ڈولفنز کی دلفریب ادائیں سوشل میڈیا پر وائرل

ڈولفن ایک انسان دوست آبی حیات ہے اور اکثر ہی انٹرنیٹ پر ڈولفن کی منفرد اور دلچسپ اداؤں کی ویڈیوز وائرل ہوتی رہتی ہیں۔

حال ہی میں ایلیسن نامی ایک صارف کی جانب سے شیئر کی گئی ڈولفنز کی ایسی ہی ایک اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

اس ویڈیو میں سینکڑوں ڈولفنز کو سمندروں کی سطح سے ایک لہر کی شکل میں نکلتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ 

اس دلکش نظارہ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بہت پسند کیا جارہا ہے اور اس پر دلچسپ تبصرے بھی کیے جارہے ہیں۔

اس ویڈیو کو اب تک 1.2 ملین صارفین نے دیکھا ہے اور ہزاروں کی تعداد میں لوگ لائک بھی کرچکے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.